فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی، وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
گجرانوالہ:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے گجرانوالہ میں مرکز مصطفے کا دورہ کیا اور مختلف سیکشن دیکھے۔
محسن نقوی کی مرکز مصطفے کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفے کے مثالی کردار کو سراہا اور طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی۔ عظیم فتح پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔
مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ پاکستانی قوم داندن شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا۔ قوم نے مثالی جرات اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالٰی کی مدد شامل حال رہی۔
سرپرست اعلیٰ مرکز مصطفے مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعا خیر کروائی۔ ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ مرکز مصطفے
پڑھیں:
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
(ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل