غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا کل سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، 2 ہزار 362 میگاواٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔
پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے ناکارہ سسٹم سے چھٹکارے کا مشن، سرکاری پرانے اور غیرفعال پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
غیر فعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا، 2 ہزار 362 میگاواٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق نیلامی میں 880 میگاواٹ جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن فروخت کیلئے پیش ہوگا، 1350 میگاواٹ کا مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن بھی نیلامی فہرست میں شامل ہے جبکہ 132 میگا واٹ اسٹیم پاور اسٹیشن فیصل آباد بھی فروخت کیا جائے گا۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نیلامی کا عمل پاور سیکٹر میں اصلاحاتی عمل کا حصہ ہے، پاور پلانٹس کی نیلامی کا عمل اسلام آباد میں صبح 9 سے شام 5 تک ہوگا۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 7 مختلف پرانے تھرمل پاور پلانٹس فروخت کیے جاچکے ہیں، فروخت کیے گئے پلانٹس کی بولی تقریباً 9 ارب سے زائد رہی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آٹو سیکٹر سے اچھی خبر ،فنانسنگ میں 33 فیصد اضافہ
کراچی:(نیوزڈیسک) اکتوبر کے مہینے میں آٹو سیکٹر فنانسنگ میں 33 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔
اکتوبر 2025 میں آٹو فناسنگ 315 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ سال اسی ماہ میں آٹو فنانسنگ صرف 236 ارب روپے تھی۔
ماہانہ اعتبار سے آٹو فنانسنگ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر 2025 کے مقابلے میں آٹو فنانسنگ 3 اعشاریہ 5 فیصد بڑھی ہے۔
ستمبر 2025 میں آٹو فنانسنگ 305 ارب روپے تھی، جون 2024 میں شرح سود میں کمی کے بعد سے آٹو فنانسنگ میں تیزی جاری ہے۔
جون 2024 میں شرح سود 22 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 11 فیصد ہوگئی ہے۔