ایس پی اقبال ٹاؤن کا ڈرائیور غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ساندہ میں پولیس کے ایک اہلکار کو غیر قانونی اسلحہ فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار اہلکار کی شناخت کانسٹیبل فیصل علی کے نام سے ہوئی جو ایس پی اقبال ٹاؤن کا ڈرائیور بتایا جا رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رہائشی آصف شہزاد نے فیصل علی کو اسلحہ فروخت کرتے دیکھا اور فوری طور پر 15 پر کال کر دی۔ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی رانا عارف نے موقع پر پہنچ کر آصف شہزاد کی نشاندہی پر اہلکار فیصل علی کو حراست میں لے لیا۔
بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
گرفتاری کے وقت فیصل علی کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل برآمد ہوا جبکہ لائسنس یا اسلحہ رکھنے کا کوئی اجازت نامہ دکھانے میں ناکام رہا۔
پولیس نے اہلکار کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیصل علی
پڑھیں:
بدین پولیس کی کارروائی، 3 آئس و چرس ڈیلرز گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین(نمائندہ جسارت)بدین پولیس نے 26 لاکھ روپے نوسربازی کے کیس میں مطلوب سمیت 3 آئس اور چرس ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔ایک کلو گرام آئس،2 کلو گرام سے زائد چرس،ایک مشکوک موٹر سائیکل برآمد۔اے ایس پی (یوٹی) آصف احمد اور ڈی ایس پی بدین طارق لطیف خانزادہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی اور اے ایس آئی لیاقت علی دلوانی نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 3 چرس و آئس ڈیلرز کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران بدنام زمانہ چرس و آئیس ڈیلرز صدیق عرف پوپرو ملاح کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے 412 گرام آئس اور 2100 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس نے شاہ جو کوٹ کے رہائشی بدنام زمانہ آئیس ڈیلر شاہنواز کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے 200 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم 26 لاکھ روپے نوسربازی کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھا۔ بدین پولیس نے شاھ جو کوٹ کے رہائشی آئیس ڈیلز ملزم علی ڈنو ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 190 گرام آئس گرام برآمد کرلی گئی ہے۔ بدین پولیس نے کارروائی کرکہ کڈھن شہر کا آئس ڈیکر نامی یاسین لوہار کے قبضے سے 108 گرام آئس برآمد کرلی ہے جبکہ کارروائی کے دوران ملزم یاسین لوھار موقع پر فرار ہو گیا۔