کراچی:

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شاہجہان کے نام سے کر لی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گلشن اقبال سے ایک آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے گاڑی بک کی اور اسے قائد آباد لے گئے۔ قائد آباد پہنچنے کے بعد ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر زبردستی گاڑی چھین لی۔

شہری کی جانب سے بروقت اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا،جس کی تلاش جاری ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی کے صحافی خاور حسین کی سانگھڑ میں گاڑی سے لاش برآمد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تحقیقات کرکے صحافی خاور حسین کی موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی اور انتظامیہ کو تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے نوجوان صحافی خاور حسین کی گاڑی سے گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے، ان کی لاش سانگھڑ سے ملی۔ معروف نجی چینل سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی خاور حسین کی سانگھڑ میں کار سے گولی لگی لاش ملی ہے، پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور ان کی موت سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ریسکیو حکام نے لاش سے متعلق ابتدائی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صحافی خاور حسین کے ہاتھ میں پستول بھی موجود ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ کی جانب سے احکامات دیے گئے ہیں کہ ایس پی سانگھڑ اس واقعے کی انکوائری کریں۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سینئر صحافی کی لاش ملنے کی جامع انکوائری رپورٹ ارسال کریں، خاور حسین کی شعبہ صحافت میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو پولیس کے بہترین افسر کو تفتیش سونپنے کی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ تحقیقات کرکے صحافی خاور حسین کی موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی اور انتظامیہ کو تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ڈیفنس میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ قتل، رائفل چھین کر فرار
  • کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلوں میں مزید 2 ملزمان ہلاک
  • راولپنڈی؛ پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک
  • حافظ آباد میں خونی واردات، نامعلوم ملزمان نے تین افراد کو قتل کے بعد جلا دیا
  • سانگھڑ: گاڑی سے کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملی
  • کراچی کے صحافی خاور حسین کی سانگھڑ میں گاڑی سے لاش برآمد
  • حافظ آباد: 3 افراد کو قتل کرکے لاشیں گاڑی میں جلادی گئیں
  • سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث منظم گروہ کے 4ملزمان گرفتار کرلیا
  • لاہور: 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • حافظ آباد میں زہریلی چیز کھانے سے بچہ ہلاک