اسلام آباد: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطہ، دو پولیس اہلکار برطرف
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطہ، دو پولیس اہلکار برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطوں پر دو پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے بتایا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطوں پر دو اہلکاروں کو برخاست کردیا گیا، جن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر محمود اور کانسٹیبل خالد محمود شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قتل کے مقدمے کی تفتیش کے دوران دونوں اہلکار قتل میں ملوث ملزم اور بدنام زمانہ منشیات فروش سے ٹیلی فونک رابطے میں تھے، برخاست اہلکار اشتیاق عباسی کے قتل میں ملوث ملزم عامر عرف عامری سے رابطہ میں تھے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو انکوائری میں قصوروار پائے جانے پر سزائیں سنائی گئیں، اختیارات سے تجاوز، محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کی پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، ناقص کارکردگی، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر سخت محکمانہ سزائیں ہوں گی، تمام افسران اور اہلکار اپنی کمرکس لیں اور پوری ایمان داری سے فرائض سرانجام دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق حماس کی اسرائیل کے ساتھ غزہ میں سیز فائر پر مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق جو لوگ فوج مخالف باتیں کرتے تھے کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا،جوانوں سے خطاب بھارت کی ہٹ دھرمی، مودی کا پاکستان کا پانی روکنے کے نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا حکم امریکہ کا بھارتی شہریوں کو سخت انتباہ،ڈی پورٹ کرنے کی دھمکی،امریکہ میں سیاسی پناہ کی شرح میں بے پناہ اضافہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ اسلام آباد
پڑھیں:
یوم تشکر کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری
یوم تشکر کے موقع پر پاکستان مونو منٹ شکر پڑیاں اسلام آباد میں خصوصی تقریب جاری ہے، تقریب میں مسلح افواج کی قیادت شریک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔