راولپنڈی: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر PSL سے باہر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ 13 اوورز کے سنسنی خیز میچ میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹ پر 149رنز اسکور کیے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 150 رنز کا ہدف دیا۔
پشاور زلمی کی ٹیم 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز ہی بنا سکی۔
زلمی کی ٹیم پہلی بار پی ایس ایل کے پہلے راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوئی ہے۔
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کے فخر زمان اور محمد نعیم نے زبردست آغاز کیا، دوسرے اوور میں ہی 21 رنز بنا لیے۔
فخر زمان نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پشاور زلمی کے فیلڈرز نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 آسان کیچ چھوڑے، جن میں سب سے مہنگا کیچ فخر زمان کا تھا جس نے ان کی اننگز کو طول دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
قلندرز کی اننگز کے آخری حصے میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور ٹیم کا اسکور 160 سے زائد جانے کے امکانات کو دھچکا لگا، کوشال پریرا اور آصف علی نے درمیانی اوورز میں اہم کردار ادا کیا، لیکن آصف علی 18 رنز کی مختصر مگر تیز اننگز کے بعد آؤٹ ہو گئے، شکیب الحسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)
لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 60، محمد نعیم نے 22، آصف علی نے 18، کوشال پریرا نے 17 رنز بنائے، پشاور زلمی کے بولر احمد دانیال، علی رضا اور ڈینیئل سیمز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف تیز آندھی کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوئی تھی، جس کے بعد میچ تاخیر سے 9 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوا۔
بارش اور خراب موسم کے باعث میچ کو 13 اوورز فی اننگز کر دیا گیا تھا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق رات 9 بجے سے اوورز میں کمی کا عمل شروع ہوا، جبکہ 8 بج کر 55 منٹ پر گراؤنڈ سے تمام کورز ہٹا دیے گئے، اس کے بعد کھلاڑی پہلی بار وارم اپ کے لیے میدان میں نظر آئے۔
یہ میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے، جہاں ہارنے والی ٹیم کے لیے پی ایس ایل کا سفر ختم ہو جائے گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پشاور زلمی کے لاہور قلندرز
پڑھیں:
بین اسٹوکس نے اینڈریو فلنٹوف کا وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برمنگھم: انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنے ہم وطن سابق اسٹار اینڈریو فلنٹوف کا زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرا لیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بین اسٹوکس نے بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کو 87 رنز پر پویلین واپس بھیج کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔ اسٹوکس نے بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ خطرناک نظر آنے والے بلے باز کو قابو کیا، جس کے بعد میدان میں انگلش شائقین کا جوش قابل دید تھا۔
اینڈریو فلنٹوف نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 78 میچوں کی 135 اننگز میں 219 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بین اسٹوکس نے 113 میچوں کی 165 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
بین اسٹوکس اب تک اپنے کیریئر میں 9 مرتبہ اننگز میں 4 وکٹیں اور 4 مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ دوسری جانب فلنٹوف نے 10 مرتبہ 4 اور 3 مرتبہ 5 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس کا یہ کارنامہ نہ صرف ان کے آل راؤنڈ صلاحیتوں کا مظہر ہے بلکہ انگلش کرکٹ میں ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی بھی واضح علامت ہے۔