پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا،کونسی 2 ٹیمیں باہر ہوئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔
اتوار کو پی ایس ایل 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔
راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز اسکور کیے۔
لاہور قلندرز کے 150 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں پر 123 رنز بنا سکی۔
لاہور نے زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ کراچی کنگز ، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی تھیں۔
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا سفر ختم
قلندرز سے شکست کے بعد بابر اعظم کی پشاور زلمی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی،ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچے کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔
پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
پی ایس ایل 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو کوئٹہ گلیڈی پہلے مرحلے کے اپنے تمام 10 میچز کھیل کر 15 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
کراچی کنگز 9 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، لاہور قلندرز تمام 10 میچز کھیل کر 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 9 میچز میں 10پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔
پشاور زلمی تمام 10 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز 10 میچز میں صرف 2 پوائنٹس حاصل کرکے پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہے۔ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان لیگ مرحلے کا آخری میچ پیر کو کھیلا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ پلے آف مرحلے میں کونسی ٹیم کس سے ٹکرائی گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز پشاور زلمی پی ایس ایل پلے ا ف کی مرحلے میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔