مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کر دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا کوئی جواز نہیں، پہلے کون پیرول پر رہا ہوا ہے جو عمران خان کو رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں بالا کوٹ پر حملہ کیا تو نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے، کیا ہم کہتے تھے کہ نواز شریف کو پیرول پر رہا کرو، تو ہم بات چیت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا چیئرمین موجود ہے ایسے تھوڑا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے، بانی کی پیرول پر رہائی اور بنی گالہ منتقلی کی باتیں کرنے والوں کو مزے لینے دیں،عمران خان کے خلاف سیاسی نہیں ٹھوس مقدمات قائم ہیں۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ سیاسی مقدمات وہ ہوتے ہیں جو تنخواہ نہ لینے پر بنتے ہیں یا منشیات ڈال کر قائم کئے جاتے ہیں، توشہ خانہ اور جعلی ٹرسٹ کے مقدمات سیاسی نہیں کہلاتے، سیاسی قیدی، سیاسی شخصیت کے حوالے سے نہیں جرم کی نوعیت کے لحاظ سے ہوتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر آج ہی فیصلہ دینے کا عندیہ روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کا الزام؛ اسلام آباد پولیس کے افسر کی سزا کالعدم پاک بھارت کشیدگی: بی سی سی آئی کا ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی پیرول پر رہائی
پڑھیں:
عمران خان کو جیل میں بریفنگ اور رہائی کی خبریں، اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کردیا
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، کسی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الٰہی یا عمران خان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ بات سراسر بکواس ہے کہ عمران خان کو جیل میں جا کر کوئی بریفنگ دی گئی۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ اس وقت پورا ملک جس جیت کا جشن منا رہا ہے یہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی بدولت نصیب ہوئی، جمہوری سسٹم میں پاکستان کا جھنڈا آسمان تک لے جانے والا کوئی لیڈر نہیں۔
انہوں نے کہاکہ کچھ روز سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف پاکستان کا جھنڈا نظر آ رہا ہے، اس وقت سب لوگ آرمی چیف کی بات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کے بعد کیا عمران خان کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ عدم اعتماد کی باتوں میں کسی کو کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کی بات چیت چل رہی ہے جو نیک شگون ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل آرمی چیف بانی پی ٹی آئی جنرل عاصم منیر جیل بریفنگ سینیٹر فیصل واوڈا عمران خان رہائی وی نیوز