Daily Ausaf:
2025-11-03@08:03:30 GMT

ہماری فتح اور پاکستان کی صبح بہار

اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT

عام طور پر مشہور ہے کہ شکست کو قوت میں بد لا جاسکتا ہے مگر اندازہ لگائیے کہ فتح کو اگر طاقت اور خوشحالی میں بدلا جائے تو وہ کسی قوم یا معاشرہ کو ترقی کی ان رفعتوں پر پہنچا سکتی ہے جو میری اور آپ کی سوچ سے بھی بہت زیادہ ہوں۔
بلاشبہ ہماری افواج نے وہ کر دکھایا جس سے ہمارے اندر ایک ایسی روح پھونک دی ہے جس کی توانائی اور طاقت سے ہم ایک قوم بن کر ابھرے ہیں … اس سے قبل کہ اس کے اثرات زائل ہونا شروع ہو جائیں ہمیں اس فتح کو اپنے مستقبل کی ترقی اور ریاستی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہے۔ ایک ایسی سمت کی طرف اپنا قبلہ موڑنا ہے جس کے اثرات اور ثمرات عام شہری تک پہنچ سکیں … ہماری حقیقی فتح اس وقت ہوگی جب ہر گھر سے معاشی اور سماجی مسائل اپنے اختتام کو پہنچیں گے۔
فتح اور کامیابی سے محظوظ ہونا‘ اس کی خوشی منانا بھی کسی قوم کیلئے توانائی کا ایک ذریعہ ہوتا ہے مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اور ہمارے زعماء اپنی سابقہ اور گزشتہ غلطیوں اور کوتاہیوں کا ادراک کرتے ہوئے اجتماعی اصلاح اور خود احتسابی کے عمل کا فوری طور پر آغاز کر دیں۔
قارئین کرام! یقین جانیئے یہ ایک سنہری موقع ہے ہماری قومی زندگی میں … اور ہم آج ہی سے عہد کرلیں کہ مستقبل میں کسی بھی مکتبہ فکر ‘ سیاسی گروہ یا نظریہ کی حامل کسی بھی جماعت کو سیاسی انتقام کانشانہ نہیں بنائیں گے… نفرت کے بیج بونا بند کر دیں گے اور حقارت اور انا کے جو پودے ہمارے ارد گرد جنگلی بوٹیوں کی طرح سر اٹھائے کھڑے ہیں ہم انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
مقتدر حلقوں کی جہت اس قدر شاندار اور قدآور ہے کہ اب انہیں اپنی فتح کے شایان شان رویہ کو اختیار کرتے ہوئے… داخلی محاذ پر بھی ’’عام معافی‘‘ اور درگزر کا فوری طور پر باآواز بلند اعلان کر دینا چاہیے اور پھر ان کے مخالف گروہوں کو بھی سیاسی سیز فائز یا سیاسی فائر بندی پر فوری طور پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
یقین جانئے ہمارا پیارا وطن بیرونی اور بین الاقوامی سطح پر ملنے والی شاندار فتح کے بعد اگر نفرتوں اور انائوں کی ’’فائر بندی‘‘ بھی کر دے تو پھر پاکستان کی صبح بہار کو طلوع ہونے سے کوئی طاقت بھی سوائے اللہ کے نہیں روک سکتی۔
اللہ رب العزت نے ہمیں اجتماعی طور پر ایک ایسا موقع فراہم کیاہے کہ اگر ہم نے اس سے قومی اور اجتماعی فائدہ نہ اٹھایا تو پھر ہم بہت بڑے خسارے کا شکار ہو جائیں گے۔
قوموں کی زندگی میں ایسے سنہری مواقع بار بار نہیںآیا کرتے‘ راقم کو یقین ہے کہ ہماری قومی قیادت اور مقتدر حلقے فتح کے منصب پر فائز ہوکر اس فکر‘ سوچ اور احساس سے بھی لبریز ہوں گے کہ ہماری حقیقی کامیابی اور فتح اس وقت اپنی اصل منزل تک پہنچ جائے گی جب 3کروڑ بچے جن کے پاس سکول تک جانے کے وسائل نہیں ہیں ان کے ہاتھ میں کتاب اور قلم ہوگی … جب ہمارے ہاں علم اور ٹیکنالوجی کے بڑے بڑے ادارے بنائے جائیں گے جہاں ہمارے طالبعلم اپنی ذہانت اور ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملکی ترقی کیلئے ایک شاندار سرمایہ بن جائیں گے … جب غربت کی لعنت ہمارے پسماندہ طبقہ کے آنگن سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خیرباد ہو جائے گی … جب علاج کیلئے تڑپ تڑپ کر جان دینے والا عام شہری ان تمام سہولتوں سے بہرہ مند ہوسکے گا۔
جو کسی بھی انسانی اور تہذیب یافتہ معاشرہ کا بنیادی حق ہوا کرتا ہے … ہمارے ہاں بھی زمیندار کے آنگن میں زرعی انقلاب کی سورج کی کرنیں پورے آب و تاب سے پھوٹیں گی… قارئین کرام یہ محض افسانوی بات نہیں ہے اور نہ ہی تخیل کی کوئی بے سمت پرواز‘ بلکہ وہ قابل عمل منازل ہیں جس تک ہم یقینا پہنچ سکتے ہیں … شرط یہ ہے کہ ہم اپنی سرزمین پر محبت کے بیج بوئیں تو پھر نور اور رنگ کی وہ کرنیں ہمارے فومی افق سے نمودار ہوں گی جن کو سردیوں کی اس دھوپ سے تعبیر کیا جاسکتا ہے جس کی کرنوں سے محظوظ ہونے کا لطف بے مثال ہوا کرتا ہے۔
ہم تاریخ کے اس دور سے گزر رہے ہیں جس کے دامن میں پاکستان کی صبح بہار اپنی تمام رعنانیوں کے ساتھ ہماری منتظر ہے … انشاء اللہ
بس شرط پھر وہی ہے کہ جس طرح ہم بین الاقوامی سرحدوں پر سیز فائر پر عمل پیرا ہیں اسی طرح داخلی محاذ پر بھی فوری ’’سیاسی سیز فائر‘‘ کا اعلان کرکے ایک روشن پاکستان کی بنیاد رکھ دیں … اب تو اللہ نے ہمیں جس عظیم فتح سے نوازا ہے ہمیں اپنے سیاسی اختلاف بہت چھوٹے چھوٹے دکھائی دے رہے ہیں … اس سے قبل کہ دوبارہ ہماری نظروں میں ’’جانی دشمنی‘‘ کا خون اتر آئے ہمیں اس ماحول اور اپنی ذہنی کیفیت سے بھرپور فائدہ اٹھا کر ‘ انائوں کی جنگ سے جان چھڑالینی چاہیے … تاکہ ہم حقیقی فتح کے ثمرات سے بہرہ مند ہوسکیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کی فتح کے

پڑھیں:

ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عراق میں نیا خونریز کھیل۔۔۔ امریکہ، جولانی اتحاد۔۔۔ حزبِ اللہ کیخلاف عالمی منصوبے
  • کوکنگ آئل اور ہماری صحت
  • بہار کے انتخابی دنگل میں مسلمان
  • بہار کے وزیراعلٰی کو اپنے 20 سالہ دور اقتدار کا حساب دینا چاہیئے، اشوک گہلوت
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان
  • ہماری کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے کا کردار ادا کیا جائے، محمود مولوی
  • ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
  • ہماری کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کیا جائے، محمود مولوی کا شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بیان
  • پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو