کولمبین سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریہ جوز ایسٹوپینن کو گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 22 سالہ طالبہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریہ جوز ایسٹوپینن کو کولمبیا کے علاقے کوکوٹا میں اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

انفلوئنسر پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک شخص ڈیلیوری مین کا روپ دھار کر ماریہ کیلئے جعلی تحفہ لے کر اس کے پاس پہنچا اور اسے قریب سے گولی مار کر فرار ہوگیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by India Today (@indiatoday)

کولیبیا کے مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو ماریہ جوز کو قریب سے گولی مار کر بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے فوری بعد ​​ماریہ جوز کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گولی مار کر ماریہ جوز

پڑھیں:

یوکرین کا روس پر حملہ، بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11اہلکار ہلاک

کرسک(نیوز ڈیسک)  یوکرین نے روس کے علاقہ کرسک پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11اہلکارہلاک ہو گئے ۔

عالمی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے حملے میں بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

مارے گئے روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل میخائل گودکوف یوکرین جنگ میں کافی متحرک تھے، یوکرین میں لڑنے والی بدنام 155ویں بریگیڈ کی قیادت کی تھی۔


میخائل گودکوف کو مارچ 2025 میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بحریہ کے زمینی اور ساحلی دستوں کا نائب سربراہ تعینات کیا تھا۔

یوکرین اور بین الاقوامی ادارے ان پر بوچا، ایرپین اور ہوستومیل میں شہریوں کے قتل اور جنگی جرائم کا الزام لگا چکے ہیں, یوکرین کی سرحدی محافظ سروس کے مطابق 155ویں بریگیڈ نے یوکرینی جنگی قیدیوں کو قتل بھی کیا تھا۔
روسی گورنر اولیگ کوژیماکو کے مطابق گودکوف کورسک میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

انہوں نے گودکوف کو “جرات مند سپاہی” قرار دیا اور کہا کہ وہ “اپنے ساتھی فوجیوں کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے مارے گئے۔”

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کا روس پر حملہ، بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11اہلکار ہلاک
  • فائرنگ و دیگر واقعات میں بچوں سمیت 14افراد ہلاک
  • کراچی: نرسری کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک
  • انڈونیشیا: بالی کے قریب کشتی حادثہ، 4 ہلاک، 38 افراد لاپتا
  • انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے قریب کشتی ڈوبنے سے 4 افراد ہلاک، 38 لاپتا
  • پڈعیدن: قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل
  • غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
  • نیویارک: بندرگاہ کے قریب دو بسیں ٹکرا گئیں، 14 افراد زخمی، آمدورفت متاثر
  • سائٹ میں تیز رفتارواٹرٹینکر نے بنوری ٹائون مدرسے کے طالبعلم کوکچل دیا
  • پاپوش نگر ‘مومن آباد میں کرنٹ لگنے سے دونوجوان جاں بحق