سٹی 42 : پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کے امکانات سامنے آئے ہیں، ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے اس حوالے سے پیش گوئی کردی ۔ 

ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق سعودی عرب میں حج 5 جون ،عید 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں 27 مئی کو ٹیلی سکوپ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں ۔ 

ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کا چاند ملک بھر میں 28 مئی کو نظر آنے کا واضح امکانات ہیں، البتہ 27 مئی کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔

اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی

 ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت ملک بھر میں چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی،نظر آنے کے امکانات نہیں۔ 28 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگئی ۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ماہر فلکیات کے امکانات مئی کو

پڑھیں:

رواں سال کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟

— فائل فوٹو

ماہرین فلکیات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ آسمانی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے خاص ہوگا کیونکہ رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون بھی کہا جاتا ہے، 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپرکو) کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل، 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سُپر مون کہا جاتا ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نایاب بلڈ مون کا مشاہدہ کب ہوگا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار بلڈ مون نظر آئے گا۔

سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کا سپر مون اوسط پورے چاند سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا اس رات، چاند زمین سے تقریباً 224,599 میل (361,400 کلومیٹر) کی دوری پر ہوگا۔

اوسطاً ہر سال 3 سے 4 سپر مون نمودار ہوتے ہیں، تاہم اس سے قبل آخری سُپر مون 11 ماہ قبل نومبر 2024 میں دیکھا گیا تھا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق سُپر مون خاص طور پر اُس وقت زیادہ حسین منظر پیش کرتا ہے جب وہ افق کے قریب طلوع ہوتا ہے، کیونکہ اُس وقت وہ معمول سے کہیں زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔
  • رواں سال کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟
  • معاشی استحکام و ترقی کے لیے لاہور چیمبر کی کوششی جاری ہے ِ، فہیم الرحمن سہگل
  •  پاکستان میں رواں سال سخت سردی کی پیشگوئی، ماہرین نے خبردار کردیا
  • 7 اکتوبر کو سال کا پہلا سپر مون کیا پاکستان میں بھی دکھائی دے گا؟
  • تابش ہاشمی فلموں کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار
  • کیا تابش ہاشمی اب بڑے پردے پر نظر آئیں گے؟
  • ’جوانی اب نہیں جانی‘، اماراتی خاتون نے سدا جوان رہنے کا راز بتا دیا
  • 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپرمون کا نظارہ کیا جائے گا
  • پاکستان میں رواں سال ’سپر مون‘ پہلی بار کب دکھائی دے گا؟