فائل فوٹو، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں قومی مسئلے پر سائیڈ لائن کیا گیا، حکومت نے ایک روایت ڈال دی ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ بھارت نے ہم پر حملہ کیا، پانی بند کردیا، ہمارے لوگ شہید ہوئے، خطرات رکے نہیں، مزید بڑھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری جماعتوں کا اتحاد نظر آیا، ساری قوم ملک کے لیے اکٹھی ہوئی، اس یکجہتی کو حکومت نے برقرار رکھنا ہے جبکہ حکومت نے تنگ نظری کا مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک سے باہر جاکر پاکستان کے مؤقف کو پھیلانے کےلیے کچھ کمیٹیاں قائم کیں، بدقسمتی سے کمیٹی میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کو شامل نہیں کیا، پی ٹی آئی کو قومی مسئلہ پر سائیڈ لائن کر دیا گیا، حکومت نے ایک روایت ڈال دی ہے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ ہم ملک کی خدمت کے لیے اپنے پارلیمانی وفد اپنے خرچے پر دنیا میں بھیجیں گے، پی ٹی آئی کی مؤثر کارکردگی زیادہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سمندر پار کے لوگ جائیں گے، حکومتی سطح پر اپوزیشن کی کوئی نمائندگی نہیں، آپ کا شکریہ کہ آپ نے ہمیں وفد میں نہیں ڈالا۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ کھوٹے اور اصلی اکٹھے کردیےجائیں تو یہ سب کھوٹے ہوجائیں گے، حکومت کی باتیں موثر نہیں ہوں گی، جب آپ سے ملاقاتوں میں اپوزیشن کے بندے کا پوچھا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی شبلی فراز حکومت نے

پڑھیں:

راہول گاندھی کا مودی حکومت سے سوال: پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟

نئی دہلی : بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟ 

انہوں نے یہ سوال بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے اس بیان کے بعد اٹھایا جس میں انہوں نے تسلیم کیا کہ حملے سے قبل پاکستان کو مطلع کیا گیا تھا۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا گیا تو یہ ایک سنگین سیکیورٹی معاملہ ہے، اور عوام کو بتایا جائے کہ ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی یہ پالیسی ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ کا یہ اعتراف تشویش ناک ہے اور اس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی جاننے کا مطالبہ کیا کہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کو کس قدر نقصان پہنچا؟

واضح رہے کہ جے شنکر کے بیان نے نہ صرف سیاسی بلکہ عسکری حلقوں میں بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • قومی مسئلے پر اپوزیشن کو سائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی، شبلی فراز
  • پاک بھارت کشیدگی: آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی اگلی اقساط کیلئے شرائط مزید سخت کردیں
  • حکومت نے بڑی تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے:شبلی فراز 
  • بھارتی حملے کے بعد خطرات مزید بڑھےہیں، شبلی فراز
  • شبلی فراز کابیرون ملک دوروں کیلئے پارلیمنٹیرینز کے وفودمیں اپوزیشن کو شامل نہ کرنے کا شکوہ
  • قومی مسئلے پر اپوزیشن کوسائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی، شبلی فراز
  • راہول گاندھی کا مودی حکومت سے سوال: پاکستان پر حملے کے بعد بھارتی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟
  • پہلگام حملے اور آپریشن سندور کی حقیقت کیا ہے؟ بھارتی میڈیا کی چشم کشا رپورٹ
  • پہلگام حملے اور آپریشن سندور کی حقیقت کیا ہے؟ انڈین میڈیا کی چشم کشا رپورٹ