’کالجز میں طلبا کو فوجی تربیت دی جائے اور حوصلہ افزائی کیلیے 20 اضافی نمبر دیے جائیں‘
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
وزیراعظم اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور اور ویمن گارڈز کی تربیت کو دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر سیدہ عذرا قمر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ کالجز میں نیشنل کیڈٹ کور (NCC) اور ویمن گارڈز کی تربیت دوبارہ لازمی قرار دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکٹر عذرا قمر نے تجویز دی کہ فوجی تربیت حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 20 اضافی نمبر بھی دیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن سے محبت اور خدمت کا جذبہ نصاب کا حصہ بننا چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر 10 مئی کو پاک افواج کی قربانیوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے پر زور دیا، تاکہ نوجوان نسل سرفروشی کی داستانوں سے آگاہ ہو اور قومی جذبے سے سرشار ہو۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا سب کا حق ہے، لیکن وطن کے لیے خدمات انجام دینا ہمارا فرض ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان، پبلک پرائیورٹ سیکٹر کے تحت میڈیکل کالج کے قیام کا معائدہ
معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائیگی۔ مرحلہ وار اہداف کو بڑھا کر 600 طلبہ تک لے جایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان اور ہارلے ہیلتھ کئیر سروسز کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پہلا میڈیکل، ڈینٹل اور نرسنگ کالج قائم کیا جائے گا۔ اس اقدام کو صوبے میں معیاری طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات کے مطابق کالج میں ہر سال 100 طلبہ کو میڈیکل، ڈینٹل، نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 16 ہونہار طلبہ کو مکمل اسکالرشپ فراہم کی جائے گی تاکہ مالی مشکلات کے باوجود باصلاحیت نوجوان تعلیم حاصل کر سکیں۔ منصوبے کے تحت مرحلہ وار اہداف کو بڑھا کر 600 طلبہ تک لے جایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف عالمی معیار کی طبی تعلیم فراہم کرے گا، بلکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو بیرون ملک معیار کی تعلیم اب اپنے صوبے میں ہی میسر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ بھی اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات و ترقی حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس معاہدے کو صوبے میں ہیلتھ کیئر نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک عملی قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل کے ماہر ڈاکٹرز اور نرسز تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔