سٹی کونسل کراچی میں گاڑیاں دھونے کیلئے لائن کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی کونسل کا اجلاس ہوا ہے، جس میں سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے کے لیے لائن کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کی گئی ہے۔
سٹی کونسل اجلاس میں سڑکوں اور گلیوں میں گاڑیاں دھونے کیلئے لائن کا ہانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد سمیت 11 قرارداد پیش کی گئی ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی کے ضیاع پر میرے خیال میں جرمانہ 10ہزار روپے ٹھیک ہے، یوسی چیئرمین کی شکایات پر جرمانے ہوں گے، رقم یوسی میں ہی لگے گی۔
سٹی کونسل کراچی نے ریلوے کوارٹر کی زمین کے الیکٹرک کو فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلیکراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر گاڑیاں دھونے اور لائنوں کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کردی گئی۔
پی پی پی رکن سٹی کونسل نے کہا کہ میئر صاحب ہماری سڑکیں ٹوٹ رہی ہیں، دو تلوار کلفٹن پر لائن سے گاڑیاں دھلتی ہیں، ایک خبر دیکھی کہ واٹر کارپوریشن نے 50سال کی پلاننگ کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج شہر میں پانی نہیں، میئر 2050ء کا پلان بنا رہے ہیں، کے فور منصوبہ 20 ارب روپے سے 200 ارب روپے تک پہنچ گیا، ایم ڈی واٹر کارپوریشن کہتے ہیں کے فور منصوبہ 2027 میں مکمل ہوگا۔
سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت شہر میں پانی کی لائنیں توڑی جا رہی ہے، 84 انچ کی لائن 8 ماہ میں 6 بار ٹوٹ چکی ہے، ایس بی سی اے شہر میں غیر قانونی مافیا کی سرپرست ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آج کے سٹی کونسل اجلاس میں ایک ایجنڈا شہر کے حق میں نہیں، شہر میں اب ہم احتجاج کریں گے، سڑکوں پر آئیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد قرارداد پیش سٹی کونسل نے کہا کہ
پڑھیں:
پاک بحریہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے وزیرِاعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے
کراچی دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اپک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے استقبال کیا۔ کراچی دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اپک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔