دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتادی۔
واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 900 کیوسک ہے جبکہ اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 900 کیوسک ہے۔
منگلا پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 43 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے۔
واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال بتا دی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ پر چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 300 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 40 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 200 کیوسک ہے۔
تربیلا ریزر وائر میں آج پانی کی سطح 1467.
ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ ریزر وائر میں پانی کی سطح 644.90 فٹ، پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 38 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزر وائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیوسک اور اخراج میں پانی کی آمد ریزر وائر میں ہزار ایکڑ ایک لاکھ کیوسک ہے
پڑھیں:
گلیشئر پگھلنے اور بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد مسلسل اضافہ
شمالی علاقہ جات میں گلیشئر پگھلنے اور بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد بڑھنے لگی اوراس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ ڈیم کے پانی مں اضافہ شمالی علاقہ جات میں گلیشئر کے پگھلنے سے اضافہ ہورہا ہے. تربیلہ ڈیم پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 65 فٹ بلند ہوکر اس وقت ڈیڈ لیول 1402 ہیں۔ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے۔ترجمان تربیلہ ڈیم کا کہنا ہے کہ تربیلہ ڈیم پانی لیول 1467.18 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 28 ہزار 9 سو کیوسک ریکارڈ کی گی ہے۔ترجمان ڈیم کے مطابق ڈیم سے پانی کا اخراج 11 ہزار 69 ہزار کیوسک ہے. بجلی کے 17 پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں. ان یوٹنس سے 2 ہزار 918 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہیں. پیداواری یونٹس 4888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔