ڈیرہ غازی خان: خاتون سے تعلقات کا الزام، جرگہ کے حکم پر ملزم کو پانی میں ڈبونے پر زندہ نکل آیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
جرگہ(فائل فوٹو)۔
ڈیرہ غازی خان میں جرگہ کے حکم پر پانی میں ڈبویا گیا ملزم زندہ نکل آیا۔
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے زین میں خاتون سے مبینہ تعلقات کے الزام پر جرگہ ہوا۔
بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق جرگے نے ملزم کو گہرے پانی میں ڈبو کر بےگناہ ثابت کرنے کا حکم دیا۔ ملزم پانی میں مقررہ وقت تک رہنے کے بعد زندہ نکل آیا۔
رسم کے مطابق ملزم کو دوسرے شخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے۔
متاثرہ شخص نے کلمہ چوک تونسہ پر احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق 9 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزم گرفتار
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29400 ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔
رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا،
بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل سوار سے 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتارکیے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ٹرک سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے کہا کہ موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب خاتون ملزمہ کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔