جدید جنگ کے لیے چین کا ایک اور خفیہ ہتھیار سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
چین کا ’ڈرون بردار‘ ڈرون طیارہ ’جیو تیان‘ (Jiu Tian) جون کے آخر میں اپنے پہلے مشن پر جانے کے لیے ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ’جیو تیان‘ ڈرون نومبر 2024 میں ژوہائی ائیر شو کے دوران پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ یہ جیٹ انجن سے چلنے والا اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو 15 ہزار میٹر (50 ہزار فٹ) کی بلندی پر اڑنے اور 7 ہزار کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ڈرون 16 ٹن تک وزن کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے اور 6 ٹن تک ہتھیار، لوئٹرنگ ایمونیشن یا چھوٹے خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
’جیو تیان‘ سے اس کے اندر موجود 100 چھوٹے ڈرونز یا ہتھیار لانچ کیے جاسکتے ہیں جو دشمن کے دفاعی نظام کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ یہ نظام ’سوارمنگ‘ کے تحت کام کرتا ہے جس میں بڑی تعداد میں ڈرونز بیک وقت دشمن کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔
’جیو تیان‘ میں 8 ہارڈ پوائنٹس موجود ہیں جن پر مختلف قسم کے ہتھیار اور سینسر نصب کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ڈرون انٹیلیجنس، نگرانی، جاسوسی، الیکٹرانک وار فیئر، ہنگامی امداد، سرحدی و ساحلی دفاع، سمندری نگرانی، اور قیمتی زمینی وسائل کے تحفظ جیسے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس ڈرون کو چین کی سرکاری ایرو اسپیس کمپنی ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ (AVIC) نے ڈیزائن کیا ہے۔’جیو تیان‘ کے کارگو حصے کا ماڈیولر ڈیزائن اس ڈورن کو مختلف قسم کے مشنز کے لیے موزوں بناتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: ’را‘ کیلئے کام کرنیوالے ملزمان ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے
—فائل فوٹوکراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ کے لیے کام کرنے کے الزام میں شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار 4 ملزمان کو پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کر لیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی سے تربیت یافتہ ہیں۔
کیس کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے، ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے قائد آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 4 دہشت گردوں کو 25 جون کو پکڑا تھا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا تھا کہ کراچی کے علاقے قائد آباد سے گرفتار چاروں دہشت گرد بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ ہیں جو 2024ء میں دہشت گردی کی ٹریننگ کے لیے سجاول کے راستے سے بھارت بھی گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے، ملزمان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد ملا ہے۔