چین کا ڈرون بردارڈرون طیارہ پہلے مشن پر جانے کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
بیجنگ: چین نے ڈرون بردارڈرون طیارہ جیو تیان جون کے آخر میں اپنے پہلے مشن پر جانے کے لئے تیار ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق ’جیو تیان‘ ڈرون نومبر 2024 میں ژوہائی ائیر شو کے دوران پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ یہ جیٹ انجن سے چلنے والا اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو 15 ہزار میٹر (50 ہزار فٹ) کی بلندی پر اڑنے اور 7 ہزار کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ڈرون 16 ٹن تک وزن کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے اور 6 ٹن تک ہتھیار، لوئٹرنگ ایمونیشن یا چھوٹے خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جیو تیان سے اس کے اندر موجود 100 چھوٹے ڈرونز یا ہتھیار لانچ کیے جاسکتے ہیں جو دشمن کے دفاعی نظام کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ یہ نظام ’سوارمنگ‘ کے تحت کام کرتا ہے جس میں بڑی تعداد میں ڈرونز بیک وقت دشمن کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔
جیو تیان میں 8 ہارڈ پوائنٹس موجود ہیں جن پر مختلف قسم کے ہتھیار اور سینسر نصب کیے جا سکتے ہیں۔ یہ ڈرون انٹیلیجنس، نگرانی، جاسوسی، الیکٹرانک وار فیئر، ہنگامی امداد، سرحدی و ساحلی دفاع، سمندری نگرانی، اور قیمتی زمینی وسائل کے تحفظ جیسے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس ڈرون کو چین کی سرکاری ایرو اسپیس کمپنی ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ (AVIC) نے ڈیزائن کیا ۔
جیو تیان کے کارگو حصے کا ماڈیولر ڈیزائن اس ڈورن کو مختلف قسم کے مشنز کے لئے موزوں بناتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جیو تیان
پڑھیں:
خیبر پختونخواحکومت نے ایمرجنسی میں ریسکیو کیلیے ڈرون حاصل کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سیلابی صورتحال میں ریسکیو کیلئے ڈرون حاصل کر لیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈرون سے لائف جیکٹس، رسیاں، دیگر سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کےپی شہاب علی شاہ کو ڈرون مشق کا مظاہرہ دکھایا گیا۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ ریسپانس پلان کا ازسرنو جائزہ لیا ہے ہنگامی صورتحال میں رسپانس ٹائم بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں کی آپریشنل صلاحیت بڑھانے کیلئے بھی کام جاری ہے لوکل کمیونٹی کو ایمرجنسی ریسپانس کےلیے تربیت دی جائے گی۔
چیف سیکرٹری نے سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں کو حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ وارننگ سسٹم کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے وارننگ اور ریسپانس کیلئے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کیا جا رہا ہے۔