بانی کی رہائی کا تاحال کوئی چانس نظر نہیں آرہا، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الہٰی یا بانی پی ٹی آئی ہم کسی کی حب الوطنی پر سوال نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جاکر بریفنگ دینے والی بات سراسر بکواس ہے، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جو جیت آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی اس پر پورا ملک جشن منا رہا ہے، جمہوری سسٹم میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جس نے پاکستان کا جھنڈا آسمان پر اٹھالیا ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہفتے دس دن سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہرطرف صرف پاکستان کا جھنڈا ہی نظر آرہا ہے، اس وقت سب مضبوط ہیں، عدم اعتماد کی باتوں میں کسی کو انٹرسٹ نہیں، اس وقت سب لوگ آرمی چیف کا ہی انٹرسٹ لے کر چل رہے ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی بات چیت چل رہی ہے بہت اچھی بات ہے، سیاست کا مذاکرات ہی ایک راستہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی فیصل واوڈا نے
پڑھیں:
عمران خان نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا: طلال چوہدری کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھجوایا، تاہم حکومت کی جانب سے انہیں کبھی بھی این آر او کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل جانے سے پہلے اور بعد میں بیرون ملک جانے یا ہاؤس اریسٹ کی متعدد پیشکشیں ہوئیں، جنہیں انہوں نے رد کر دیا۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود این آر او کے خواہشمند رہے ہیں، مگر حکومت نے ایسا کوئی آپشن پیش نہیں کیا۔
دریں اثنا، پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ نے کہا کہ ان کی جماعت کا فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔