عمران خان کو جیل میں بریفنگ اور رہائی کی خبریں، اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا، کسی کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الٰہی یا عمران خان کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ بات سراسر بکواس ہے کہ عمران خان کو جیل میں جا کر کوئی بریفنگ دی گئی۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ اس وقت پورا ملک جس جیت کا جشن منا رہا ہے یہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی بدولت نصیب ہوئی، جمہوری سسٹم میں پاکستان کا جھنڈا آسمان تک لے جانے والا کوئی لیڈر نہیں۔
انہوں نے کہاکہ کچھ روز سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف پاکستان کا جھنڈا نظر آ رہا ہے، اس وقت سب لوگ آرمی چیف کی بات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کے بعد کیا عمران خان کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ عدم اعتماد کی باتوں میں کسی کو کوئی دلچسپی نہیں، سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کی بات چیت چل رہی ہے جو نیک شگون ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل آرمی چیف بانی پی ٹی آئی جنرل عاصم منیر جیل بریفنگ سینیٹر فیصل واوڈا عمران خان رہائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل ا رمی چیف بانی پی ٹی ا ئی جیل بریفنگ سینیٹر فیصل واوڈا عمران خان رہائی وی نیوز عمران خان کی فیصل واوڈا نے کہاکہ
پڑھیں:
ایس بی سی اے نے سولجر بازار میں گرلز اسکول کو سیل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجر بازار میں گرلز اسکول کو سیل کردیا گیا ، اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول سیل کرنے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع یا نوٹس موصول نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں واقع جفلرسٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی عمارت کو مخدوش قرار دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) نے سیل کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات 8 بجے ایس بی سی اے حکام نے اسکول کو سیل کیا اور عمارت پر نوٹس آویزاں کردیا۔صبح جب اساتذہ اور طالبات اسکول پہنچیں تو دروازے پر تالے دیکھ کر حیران رہ گئیں، اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسکول سیل کرنے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع یا نوٹس موصول نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق پلاٹ نمبر 325/1 اور 356 جی آر ای گارڈن ایسٹ کوارٹرز کو خطرناک حالت کے باعث بند کیا گیا ہے۔ایس بی سی اے حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بلڈنگ کی حدود میں کوئی داخل نہ ہو ممونہ حدود میں داخل ہونے کا قانون لاگو ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں ایس بی سی او1979 سیکشن 19کے تحت کارروائی ہوگی.اساتذہ اور طالبات نے اسکول کے باہر اسمبلی لگانے کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئیں۔