عمران خان کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، پرویز الہٰی یا بانی پی ٹی آئی ہم کسی کی حب الوطنی پر سوال نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جاکر بریفنگ دینے والی بات سراسر بکواس ہے، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی چانس نظر نہیں آرہا۔سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جو جیت آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی اس پر پورا ملک جشن منا رہا ہے، جمہوری سسٹم میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جس نے پاکستان کا جھنڈا آسمان پر اٹھالیا ہو۔اُن کا کہنا تھا کہ ہفتے دس دن سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہرطرف صرف پاکستان کا جھنڈا ہی نظر آرہا ہے، اس وقت سب مضبوط ہیں، عدم اعتماد کی باتوں میں کسی کو انٹرسٹ نہیں، اس وقت سب لوگ آرمی چیف کا ہی انٹرسٹ لے کر چل رہے ہیں۔سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی بات چیت چل رہی ہے بہت اچھی بات ہے، سیاست کا مذاکرات ہی ایک راستہ ہے۔
بھارت میں فیض کی مشہور نظم ’ہم دیکھیں گے‘ گانا ’بغاوت‘ قرار، ایک تقریب کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی فیصل واوڈا نے کہا کہ
پڑھیں:
اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے، فیصل واوڈا
وفاقی دارالحکومت میں سینئر سیاستدان اور سینیٹر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی کے راہنما ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے نواز شریف ہو، زرداری ہو یا بانی پی ٹی آئی ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک جیت کا جشن منا رہا ہے، جو آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی، بریفنگ کس چیز پر ہوگی۔؟ ایف۔16 اڑانا ہے کوئی بندوق چلانی ہے، کوئی پریڈ کرانی ہے یہ پروپیگنڈا ہے، سب نے مل کر بھارت کے خلاف انڈورس کیا ہے۔
سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ اس میں عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو کریڈٹ جاتا ہے، کیوں کہ مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر اور عمرایوب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، سیاست میں مذاکرات ہی راستہ ہے، مذاکرات ضروری ہونے چاہئیں، یہ کہنا کہ وہ 6 کو چھوٹ دے رہے ہیں، ہم بھی یہی ہیں وہ بھی یہی ہیں، مجھے تو کوئی ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی، ابھی یہ پروپیگنڈا مہم ہے اور ایک فلاپ شو ہے، ابھی یہ اسٹیبلش ڈیموکریسی نہیں، ملک میں اگر ایک آدمی ہر فرنٹ میں کامیاب ہے اور ہم نے آزما کر دیکھ لیا ہے تو اسے کریڈٹ ضرور دینا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی نے سوال کیا کہ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں چل رہی ہیں۔؟ ابھی ہم سب پاکستانی بنیں گے، ابھی سب مضبوط ہیں، ابھی تو سب نے ڈی پی لگا لی ہے پاکستان زندہ باد کی، ہم تو 2 سال سے کہہ رہے تھے آپ کو پہلے مان جانا چاہیے تھا۔