فرانسیسی صدر کا مصافحہ سے انکار: ’میکرون کو پہلے پتہ چل چکا تھا کہ مودی سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہیے‘
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سوشل میڈیا پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے ان سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔
یہ ویڈیو پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے فرانسیسی صدر نریندر مودی کو نظر انداز کر گئے۔ فرانسیسی صدر میکرون مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے۔ بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی مگر فرانسیسی صدر نے نظر انداز کردیا۔
فرانسیسی صدر مودی کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔ اس موقع پر وہ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون دیرلائن سے بھی بہت تپاک انداز سے ملے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو نے بھارتی وزیراعظم کا دنیا بھر میں مذاق بنا دیا۔
صحافی عمر چیمہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو بہت دیر پہلے پتہ چل چکا تھا کہ مودی کو منہ لگانا تو درکنار اس سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہیے۔
میکرون کو بہت دیر پہلے پتہ چل چکا تھا کہ مودی کو منہ لگانا تو درکنار اس سے ہاتھ بھی نہیں ملانا چاہئیے pic.
— Umar Cheema (@UmarCheema1) May 19, 2025
علی شہباز چوہدری نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میکرون کی چھٹی حِس نے انہیں آنے والے خطرے سے آگاہ کردیا تھا۔
اسکی چھٹی حِس نے آنے والے خطرے سے آگاہ کردیا تھا
— ???????????? ???????????????????????????? ℂ???????????????????????????? (@sospunjab) May 19, 2025
عاصم ایوب لکھتے ہیں کہ مودی فرانسیسی صدر سے گلے ملنے کے لیے اٹھے تھے لیکن کمیرون نے ان کو نظر انداز کر دیا اور بھارتی ویزیراعظم کی بے عزتی ہو گئی۔
مودی اٹھا بھی تھا گلے ملنے کیلئے لیکن بے عزتی ہو گئی https://t.co/c7X4jSAgPP
— Kh. Asim Ayoub ???? (@asimayoub17) May 19, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امانیول میکرون فرانسیسی صدر مصافحہ سے انکار نریندر مودی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امانیول میکرون مصافحہ سے انکار سے ہاتھ کہ مودی
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔