چین کا جدید ترین ڈرون اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
سات ہزار کلومیٹر تک مسلسل سفر کرنے والا لڑاکا صلاحیت کا حامل چین کا جدید ڈرون ’جیوتیان‘ جون میں اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے۔
چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے اس مشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرواز پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی UAV آپریشنل رینج کو وسعت دینے کی طرف پہلا قدم ہے۔
آسمانوں کی وسعت کا طاقتور جنگی پلیٹ فارم قرار دیئے جانے والے ’جیو تیان‘ کا مطلب "بلند آسمان" ہے جو 50 ہزار فٹ کی بلندی تک طویل فاصلے (7 ہزار کلومیٹر) تک پرواز کرنے والا ڈرون ہے۔
جیوتیان کا وزن 16 ٹن ہے جس میں 6 ٹن تک اسلحہ اور چھوٹے ڈرونز شامل کیے جا سکتے ہیں اور یہ ایک ساتھ 100 چھوٹے ڈرونز چھوڑ سکتا ہے۔
کئی ڈرونز ایک ساتھ حملہ آور ہوکر دشمن کے فضائی دفاع کو مفلوج کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
جیو تیان کی خاص بات یہ بھی ہے یہ نہ صرف لڑاکا مشن بلکہ انٹیلیجنس، نگرانی، الیکٹرانک وار فیئر، بارڈر سیکیورٹی، سمندری نگرانی، ایمرجنسی ریسکیو اور دیگر سیکیورٹی ذمہ داریوں کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
جیوتیان کو پہلی بار گزشتہ سال چین کے معروف ژوہائی ایئر شو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا جسے بغیر پائلٹ کے فضائی جنگی صلاحیتوں میں انقلابی قدم مانا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سی ٹی او اسلام آباد ذیشان حیدر کااس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور
سی ٹی اواسلام آباد نے کہاہے کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے، ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادکا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے پر ہوگا،اگلے مرحلے میں تمام سیکٹرز اور دیگر شاہراہوں پر بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
سکولوں کے فنڈز میں گھپلوں کا انکشاف
سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہاہے کہ ڈرون کی مدد سے رش والے مقامات کی بھی نشاندہی کی جاسکے گی، نشاندہی کے بعد خصوصی ٹیم فوری طور پر رسپانس یقینی بنائے گی،اس طرح جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جاسکے گی۔