جو فٹ پاتھوں سے کیبن نہیں ہٹاتا اس کیخلاف مقدمہ درج کرائیں، جسٹس یوسف علی سعید
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید نے مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے کیبن ہٹانے کی درخواست پرریمارکس دیئے ہیں کہ جو فٹ پاتھوں سے کیبن نہیں ہٹاتا اس کیخلاف مقدمہ درج کرائیں۔ پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں ضلع کورنگی اور ملیر کے علاقوں سے مضر صحت اشیا فروخت کرنے والے کیبن ہٹانے کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل مزمل ممتاز میئو ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ غیر قانونی کیبن صرف کورنگی اور ملیر میں نہیں بلکہ پورے شہر میں لگے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی
اسلام آباد:ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کونسل کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس عدالت میں کچھ معاملات ہوئے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہوا تھا اس کورٹ میں ؟ یہاں لا افسران کھڑے ہیں کیا ہوا تھا یہاں پر ؟
عدالت نے کہا کہ مرکزی وکیل نہ صرف پیش نہیں ہوئیں بلکہ غیر حاضری کی کوئی مناسب وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔