اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث آج نہیں سنایا جاسکا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان  ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر کل اس اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے  فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

قبل ازیں سماعت کے دوران احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلا عدالت میں پیش ہوتے رہے  اور احسن اقبال نے بھی عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا  ۔

یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے سکھر ملتان موٹروے میں مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیس کا فیصلہ احسن اقبال

پڑھیں:

نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-28

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • آئینی ترامیم سے پہلے اس پر بات کرنا مناسب نہیں، احسن اقبال
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے 4 روز تک بھی پیش نہ ہونیکا امکان
  • لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں