احسن اقبال کی وزیراعلیٰ بلوچستان کو ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عمل درآمد پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو اور 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی اشتراک ناگزیر ہے، بلوچستان کو پسماندگی کی بنیاد پر ترقیاتی وسائل فراہم کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار ترجیح ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں میں احسن اقبال
پڑھیں:
بلوچستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا قیام: 19ارب25کروڑروپے منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) نے بلوچستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکول کھولنے کے لیے 19 ارب 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔
وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) کا اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں بلوچستان میں 5 دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں بھی دانش اسکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ اور سبی میں دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، اسی طرح ڈیرہ بگٹی ، ژوب اور موسی خیل میں بھی دانش اسکول کھولے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق آزاد کشمیر میں دانش اسکول کے قیام پر 3 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 19 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی، منصوبوں پر وفاق اور متعلقہ صوبائی حکومتوں 50،50 فیصد لاگت برداشت کریں گی۔