دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی‘ سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ گلستان مارکیٹ میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، معصوم شہریوں کی شہادت پر دل شدید رنجیدہ ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ بلا شبہ قومی سلامتی کی جنگ ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ گلستان دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد انجام تک پہنچائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 20 سے زائد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔
سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گی۔