کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ ریاست کیلیفورنیا کے دورے پر ہیں جہاں ان کی منتخب رہنماو¿ں، بزنس لیڈرز اور کمیونٹی شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رضوان سعید شیخ نے کیلیفورنیا کے سینیٹر باب آرچولیٹا سے لاس اینجلس میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر امریکن پاکستانی مئیر آرٹیشیا علی سجاد بھی موجود تھے۔
پاکستان امریکن چیمبرز آف کامرس کی جانب سے سفیر پاکستان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ جس میں پاکستانی-امریکی کاروباری برادری کے ممتاز اراکین اور ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ملبوسات، خوراک و مشروبات، تعمیرات اور وینچر کیپیٹل سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری رہنماﺅں نے شرکت کی۔
لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر قر ة العین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اس موقع پر خطاب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے۔ 2024 میں دوطرفہ تجارت کا حجم 7.

5 بلین امریکی ڈالر تھا اور پاکستان کی امریکہ کو برآمدات اس کی عالمی ترسیل کا تقریباً 20 فیصد ہیں۔ انہوں نے تجارت کے حجم کو مزید وسعت دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

بلوچستان: میڈیکل سٹور ڈپو کی 5 سالہ آڈٹ رپورٹ میں 5 ارب کی بے ضابطگیاں

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سفیر پاکستان

پڑھیں:

مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔

یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔

30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔

قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران