وفاقی وزیر احسن اقبال کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عمل درآمد پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو اور 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی اشتراک ناگزیر ہے، بلوچستان کو پسماندگی کی بنیاد پر ترقیاتی وسائل فراہم کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میر سرفراز بگٹی
پڑھیں:
مراد سعید کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث آج نہیں سنایا جاسکا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر کل اس اہم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شبیر بھٹی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
قبل ازیں سماعت کے دوران احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلا عدالت میں پیش ہوتے رہے اور احسن اقبال نے بھی عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا ۔
یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے سکھر ملتان موٹروے میں مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔