---فائل فوٹوز

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاق اور بلوچستان میں ترقیاتی اشتراک ناگزیر ہے، بلوچستان کو پسماندگی کی بنیاد پر ترقیاتی وسائل فراہم کیے جائیں۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و عملدرآمد پر غور کیا گیا، وزیرِاعلیٰ نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ترجیحات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی قومی ترجیحات کا جزو، 100 فیصد ایلوکیشن ضروری ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ  ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور رفتار ترجیح ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی

پڑھیں:

وزیر خزانہ کا منصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات، ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نےمنصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات اور ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

اسپین میں چوتھی عالمی فنانس فار ڈیولپمنٹ کانفرنس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ ضرورت مند ملکوں کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات اور ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہوں، یکجہتی، انصاف اور شمولیت پر مبنی بین الاقوامی مالیاتی نظام کی مضبوطی کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ قرضوں میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلی سوشل ڈیولپمنٹ مقاصد کے فنڈنگ فرق کو بڑھا رہے ہیں، دوحا اور ادیس ابابا کانفرنسز میں شمولیت کے نظام کی بنیاد ڈالی جاچکی ہے، لیکن بہت کام باقی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کانفرنس پر کامپرومیسو ڈی سیویلا پر اتفاق اور اس پر عمل درآمد کا منصوبہ خوش آئند ہے، منصوبہ مقامی وسائل بڑھانے، جی ڈی پی کے بجائے دیگر معیار سے مالی رعایت بڑھانا شامل ہے۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ منصوبے میں کثیر جہتی ڈیولپمنٹ بینکوں کی قرض دینے کی صلاحیت کو بڑھانے کی تجویز ہے، منصوبے میں غیراستعمال شدہ ایس ڈی آر کی فراہمی طے شدہ فریم ورک کے ذریعے پہنچانے کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکویڈٹی اور قرضوں کے عالمی اداریاتی پلیٹ فارم کے قیام کی تجویز پر جلد عمل کرنےکی ضرورت ہے، پائیدار ترقی اور مجموعی خوشحالی کیلئے کامپرومیسو ڈی سیویلا پر عمل کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان، سڑکوں کے معیار اور دیکھ بال کیلئے مصنوعی زہانت کے استعمال پر غور
  • بلوچستان میں سڑکوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
  • دانش اسکولوں سمیت 19.253 ارب روپے کے 6 تعلیمی منصوبوں کی منظوری
  • بلوچستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا قیام: 19ارب25کروڑروپے منظور
  • معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے : وزیراعظم
  • کوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے جارہے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے پیشگی حفاظتی اقدامات، دریا میں ڈوبتے شخص کو بچالیا گیا
  • وزیر خزانہ کا منصفانہ عالمی مالیاتی اصلاحات، ترقیاتی امداد بڑھانے کا مطالبہ
  • سندھ میں 93 ہزار اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیاں، وزیراعلیٰ کا وزیر تعلیم کو خراج تحسین
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور اعزاز،اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ میں 50ہزارسے زائد گھروں کاہدف مکمل