Nawaiwaqt:
2025-07-05@08:58:45 GMT

بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا

بانی پاکستان تحریک انصاف نے تفتیشی ٹیم کے سامنے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔لاہور پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل پہنچی، تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم شامل ہیں جبکہ پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔جیل ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 9 مئی کے مقدمات میں پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی، تاہم بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔جیل میں عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کیلئے گیا لیکن وہ نہیں آئے اور وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرانے سے انکار پولی گرافک ٹیسٹ بانی پی ٹی آئی تفتیشی ٹیم

پڑھیں:

شوہرکا شاپنگ سے انکار،خاتون نے اپنے ہی گھر سے ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی

لاہور کے علاقے شادباغ میں خاتون نے اپنے ہی گھر ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی۔

شادباغ کےایک گھرمیں چندروز قبل ڈیڑھ کروڑ کی واردات رپورٹ ہوئی،تفتیش وویمن تھانہ ریس کورس منتقل ہوئی تو پولیس نےگھرکےملازمین سے پوچھ گچھ شروع کی،کڑیاں گھر کی ہی مالکن سے جا ملیں۔

پولیس نےخاتون اور ڈرائیورکو گرفتار کر کے نقدی اور زیورات برآمد کرا لئے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • لیاری میں گرنے والی عمارت کو خالی کرانے کے نوٹسز دیے جانے کا انکشاف
  • بلوچستان میں سڑکوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
  • شوہرکا شاپنگ سے انکار،خاتون نے اپنے ہی گھر سے ڈیڑھ کروڑ کی چوری کرا ڈالی
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں  مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
  • مینڈیٹ چھینا گیا، مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ہمت ہے خیبر پی کے حکومت کو گرا کر دکھاؤ: پی ٹی آئی
  • پاکستان یونیسکو کے اوشیانو گرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل میں دوبارہ منتخب ہوگیا
  • کراچی: ’را‘ کیلئے کام کرنیوالے ملزمان ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے
  • خیبرپختونخوا میں16ماہ بعد سینیٹ الیکشن کرانے کی تیاری مکمل  
  • آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو مشکلات ہوں گی: عدالتی ریمارکس
  • بجلی کا بل ٹھیک کرانے آئی خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کا تشدد، گھسیٹ کر باہر نکال دیا