City 42:
2025-09-18@13:43:11 GMT

گائے کی نسل بڑھانے کیلئے منصوبہ تیار

اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT

 قیصر کھو کھر:محکمہ لائیو سٹاک نے گائے کی نسل بڑھانے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا۔

   سیکرٹری لائیو سٹاک کا کہنا ہے  کہ پنجاب میں موجود 80 فیصد گائیں کسی اچھی نسل کی نہیں ہیں۔

محکمہ لائیوسٹاک10 اضلاع میں گائے کا گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھائے گا۔محکمہ لائیو سٹاک نے منصوبے کیلئے 5 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔

محکمہ لائیو سٹاک نے منصوبہ پی اینڈ ڈی کو منظوری کیلئے ارسال کردیا۔
 

انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز

---فائل فوٹو

محکمۂ انہار کی جانب سے دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ انہار  کے مطابق ممکنہ طور پر موٹروے پر شگاف ڈالنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔

محکمہ انہار نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے موٹروے ایم فائیو پر شگاف ڈال دیا جائے، دریائے ستلج کا پانی 40 فیصد اپنا راستہ بدل چکا ہے، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے اور نورجہ بھٹہ کا بند ٹوٹنے سے دریائے ستلج نے اپنا راستہ بدلا ہے۔

دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے

حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج کا پانی ہیڈ پنجند کی طرف جانے کے بجائے اوچ شریف روڈ کے شگاف سے جلال پورپیروالا کی طرف جا رہا ہے۔

محکمہ انہار کے مطابق چیئرمین این ایچ اے، کمشنر ملتان، سیکریٹری انہار، سیکریٹری سروسز پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی، کمیٹی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ رات گیارہ بجے جلال پورپیروالا میں ہوا، کمیٹی تمام تر ممکنہ خطرات کا جائزہ لے گی۔

متعلقہ مضامین

  • تحقیقات میں شفافیت بڑھانے کیلئے ایف آئی اے اور نادرا کا ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق
  • دریائے ستلج کا پانی دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز
  • وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • ْپاکستان اورفلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • اے آئی کی کارکردگی 100 گنا بڑھانے والی جدید کمپیوٹر چپ تیار
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز تیزی کا رحجان ، 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 56 ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حدکو عبورکرلیا
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی