بھارت جسے نیا نارمل کہہ رہا ہے اسے جاری رکھنا بھارت کے حق میں بھی نہیں: بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت جسے نیا نارمل کہہ رہا ہے اسے جاری رکھنا بھارت کے حق میں بھی نہیں ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جوہری قوتیں ہیں، جنگ چھڑی تو اثرات دو ملکوں تک محدود نہیں رہیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیر، دہشت گردی اور بھارت نے پانی کا جو مسئلہ چھیڑا ہے، اس کا حل نکالنے تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
وزیرِاعظم کی طرف سے دنیا کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرنے کے ٹاسک کے بارے میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مختلف ملکوں میں جا کر پاکستان کے امن کا مؤقف اُجاگر کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سچ اور امن کے ساتھ کھڑا ہے، بھارتی مؤقف کی بنیادیں جھوٹ، نفرت اور تقسیم پر مبنی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، دہشت گردی سے خطے کو پاک کرنے کا کوئی حل نکالنا چاہیے، پانی کے مسئلے کا حل نکالنے کی ضرورت ہے، آنے والی نسلوں کی ذمے داری ہے کہ نئے مستقبل کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری میڈیا نمائندوںسے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار