آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کی تقریب ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کے لیے آج ہونیوالی تقریب کوملتوی کردیاگیا،ذرائع ایوان صدر کےمطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوناتھی جسے ملتوی کردیاگیانئی تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔ایوان صدر میں ہونیوالی تقریبمیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگائے جائیں گے۔تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا سمیت سول اور عسکری شخصیات شرکت کریں گی۔
گزشتہ روز حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے جب کہ صدر جنرل ایوب خان 1959 میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔
فیلڈ مارشل فوج میں اعلیٰ ترین عہدہ ہے، عہدے پر فائز شخص فائیو اسٹار جنرل اور سینئر ترین آرمی افسر ہوتا ہے۔ یہ ایوارڈ غیر معمولی، مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز ا رمی چیف جنرل
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی
جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت آج پھر ملتوی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطاق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار و دیگر عدالت پہنچے۔
کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت 11 کیسز میں 27 ملزمان میں چالان نقول تقسیم کی گئیں۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں 11 کیسز کے چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 3 گواہان کے طلبی نوٹس جاری کردیے جب کہ آئندہ تاریخ پر جی ایچ کیو حملہ کیس جیل ٹرائل ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف عوام کیلئے بری خبر!!! حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ملکی سیاسی میدان میں نئی انٹری؛ الیکشن کمیشن نے نئی جماعت رجسٹر کرلی،سربراہ کون؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم