فیلڈ مارشل عاصم منیر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین نے عاصم منیر کی قیادت، ملک و قوم کے لیے خدمات اور حالیہ قومی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل فاتح حق قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جہاں ’فیلڈ مارشل عاصم منیر‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ عوام کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین نے عاصم منیر کی قیادت، ملک و قوم کے لیے خدمات اور حالیہ قومی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے ان کی حب الوطنی، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے کردار کو سراہا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمانی حلقوں میں بھی ان کی عسکری قیادت اور قومی معاملات میں کردار کو مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، عاصم افتخار
نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندیوں کی درخواست دی ہے، دہشت گرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ان شواہد میں مشترکہ تربیت، غیر قانونی اسلحہ کی تجارت، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور مربوط حملے شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا اور بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کو درہم برہم کرنا اور سبوتاژ کرنا ہے۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں۔
عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو ایک پُر امن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
Post Views: 3