میں غلط تھا، جسٹن بیبر نے اہلیہ سے معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
امریکی گلوکار جسٹن بیبر نے اہلیہ ہیلی بیبر سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے عام معافی مانگ لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جسٹن بیبر نے اپنی اہلیہ ہیلی بیبر سے ایک پرانے اور تکلیف دہ تبصرے پر معذرت کی ہے۔
حال ہی میں ہیلی بیبر نے ووگ میگزین کے فرنٹ پیج پر جگہ حاصل کی، جس کے بعد جسٹن نے انسٹاگرام پر اہلیہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ماضی میں ایک جھگڑے کے دوران انہوں نے ہیلی سے کہا تھا کہ وہ کبھی ووگ کے فرنٹ پیج پر نہیں آئیں گی۔
جسٹن بیبر نے اعتراف کیا کہ یہ جملہ انہوں نے غصے اور ناراضی میں کہا تھا تاکہ بدلہ لیا جا سکے تاہم ان کا ارادہ اہلیہ کا دل دکھانے کا نہیں تھا۔
please shoot me dead if I ever got a VOGUE cover and my husband made this his caption about me.
جسٹن نے مزید لکھا کہ وقت کے ساتھ انسان سیکھتا ہے کہ بدلہ لینے سے تعلقات میں بہتری نہیں آتی بلکہ فاصلے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ سے دل سے معافی مانگتے ہوئے کہا: ’بیبی، تمہیں پتہ ہے، لیکن پھر بھی معذرت کہ میں نے کہا تم ووگ پر نہیں آؤ گی، کیونکہ میں بالکل غلط تھا۔‘
View this post on InstagramA post shared by Justin Bieber (@justinbieber)
تاہم یہ پوسٹ بعد میں جسٹن نے حذف کر دی اور صرف ایموجیز پر مشتمل نیا کیپشن دیا، جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ یاد رہے کہ ہیلی کا ووگ انٹرویو ان کے کیریئر کا اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں انہوں نے ذاتی چیلنجز اور ازدواجی زندگی سمیت پوسٹ پارٹم پر کھل کر بات کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔
چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔
یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔