’ہاں میں اہلیہ کو نظر انداز کرتا ہوں‘، رجب بٹ خود پر تنقید کے بعد بول پڑے
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں نظر انداز کرنے کے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کے ساتھ رویے کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
اپنے حالیہ وی لاگ میں رجب بٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا نے کئی گھر برباد کیے ہیں لیکن میں اپنا گھر برباد نہیں ہونے دوں گا، اگر مجھے سوشل میڈیا ڈیلیٹ کرنا پڑا تو میں کر دوں گا، اپنا تماشا کسی کو نہیں بنانے دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ ایمان بہت حساس ہے اور سوشل میڈیا پر لوگ بولتے ہوئے بالکل بھی نہیں سوچتے اس وجہ سے میں نے ایمان کا آج تک کوئی بھی اکاؤنٹ نہیں بنایا کہ جب وہ عجیب عجیب ویڈیوز دیکھے گی تو ٹراما برداشت نہیں کر سکے گی۔
رجب بٹ نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں بیوی کو نظر انداز کرتا ہوں تو ہاں جب کیمرہ چل رہا ہوتا ہے تو میں ایمان کو نظر انداز کرتا ہوں کیونکہ وہ صرف کیمرے پر میری بیوی نہیں ہے بلکہ کیمرے کے بغیر بھی میری ہی بیوی ہے۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ایمان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اب وہ تب تک وی لاگ میں نہیں آئیں گی جب تک ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ایمان سے اداکاری نہیں ہوتی اور وہ جیسا محسوس کرتی ہے ویسے ہی ردعمل دیتی ہے۔ جس سے دیکھنے والوں کو محسوس ہوا کہ میں نے ان کی توہین کی یا انہیں نظر انداز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور اگر انہوں نے ایسا سوچا بھی تو ان کی والدہ ان کا جبڑا توڑ دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’رجب بٹ اچھے بیٹے تو ہوسکتے ہیں مگر شوہر نہیں‘، اہلیہ سے بدسلوکی کے بعد یوٹیوبر پر شدید تنقید
خیال رہے کہ چند دن قبل رجب بٹ نے وی لاگ شیئر کیا تھا جس میں ان کو اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ وہ اسی لمحے اہلیہ ایمان کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے نظر آئے جس پر شائقین نے یوٹیوبر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
اس کے علاوہ رجب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر مدرز ڈے کے حوالے سے ویلاگ اپلوڈ کیا تھا جس میں وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔ لیکن وی لاگ کے ایک خاص حصے نے ناظرین کو مایوس کر دیا جو کہ ان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ تھا۔ صارفین کو رجب بٹ کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے یو ٹیوبر پر تنقید شروع کر دی۔
کئی صارفین نے انہیں بطور شوہر ناکام قرار دے دیا تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اسلام میں بیوی کے حقوق کو بھی اتنی ہی اہمیت دی گئی ہے جتنی ماں، بہن اور والدین کو، ان کا کہنا تھا کہ رجب ہر کسی کو ترجیح دیتے ہیں، سوائے اپنی بیوی کے اور یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمان رجب بٹ رجب بٹ شادی یو ٹیوبر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمان یو ٹیوبر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کورٹ روم نمبر ون میں پیش نہیں ہوئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق معاون وکیل نے شکایت کا ذکر کیا تو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پوچھا کہ کس بنیاد پرشکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا کیس کی مرکزی وکیل کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا، عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ایمان مزاری کے معاون وکیل نے کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر جو واقعہ پیش آیا تھا، ایمان مزاری نے شکایت دائر کر دی ہے، استدعا ہے کہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ کس بنیاد پر شکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا عدالت کا سوال ہے کہ مرکزی وکیل پیش کیوں نہیں ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ وکیل کی غیر حاضری کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔