سکول بس پر خودکش حملہ، ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے؛ وزیراعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
سٹی 42 : بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یہ پتہ تھا کہ دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لیے بلوچستان کو چن سکتا ہے، ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے، جنہوں نے یہ حرکت کی ہے حکومت اور ریاست ان کو چن چن کر جہنم واصل کرے گی۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعے کی ٹھوس انٹیلی جنس معلومات تھیں لیکن معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کی توقع نہیں تھی، بچوں کو بےدردی سے شہید اور زخمی کیا گیا، دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خضدار میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بس میں 44 بچے سوار تھے، خضدار دہشت گرد حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے، شہدا میں بس ڈرائیور اور ہیلپر بھی شامل ہیں۔
ماہرہ خان کی اونیجا اینڈریو سے ملاقات، ویڈیو وائرل
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کر کے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے۔ جس طرح ٹرین واقعے، نوشکی واقعے میں ملوث دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، اس واقعے میں ملوث عناصر کو بھی جہنم واصل کیا جائے گا۔ جنہوں نے یہ حرکت کی ہے حکومت اور ریاست ان کو چن چن کر جہنم واصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بھارت سے پیسے لے کر لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، افغان عبوری حکومت کو یاد دلاتا ہوں کہ آپ کی سرزمین بار بار ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، دہشت گرد بھارت کی پراکسی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سمجھنے کی کوشش کریں، دہشت گردی اور تشدد کو کوئی اور نام دیا جاتا ہے، اس مائنڈ سیٹ سے نکل آئیں۔
ناقص تفتیش پر ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا طلب
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جہنم واصل
پڑھیں:
بلوچستان میں دو آپریشنز ؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ آپریشنز کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
آواران کے علاقے گِشکور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے اسپانسر کیئے گئے 3 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
گِشکور میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد یونس مارا گیا ، جبکہ دو بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد زخمی ہوئے۔ اسکے علاوہ تربت میں کارروائی کے دوران دہشتگرد رہنما صابر اللہ اور امجد عرف بچو ہلاک ہوگیا ۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ، سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کی ضامن ہیں۔
آئی ایس پی آر