شادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
شادی کے نام پر لوٹ مار،سات ماہ میں 25شوہر بدلنے والی دلہن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارت میں ایک حیران کن اور فلمی کہانی جیسا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان خاتون نے محض سات ماہ کے قلیل عرصے میں 25مردوں سے شادی کی، مگر مقصد محبت نہیں بلکہ صرف لوٹ مار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس چالاک دلہن کو گرفتار کرلیا ہے، جسے میڈیا نے لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن کا لقب دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بھوپال میں 23 سالہ انورادھا پاسوان نامی اس خاتون کو پولیس نے متعدد شادیوں اور مالی دھوکا دہی کے الزامات میں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انورادھا نے ملک کی مختلف ریاستوں میں گھوم پھر کر مردوں سے شادی کی، ان کے اعتماد کو جیتا، اور پھر موقع پا کر ان کے قیمتی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا چرا کر راتوں رات غائب ہوجاتی۔اس اسکینڈل کا پردہ تب چاک ہوا جب راجستھان کے شہر سوئی مادھوپور سے تعلق رکھنے والے وشنو شرما نامی شہری نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ وشنو کا کہنا تھا کہ ایک ایجنٹ نے اس سے دو لاکھ روپے لے کر اپریل میں انورادھا سے کورٹ میرج کروائی تھی، مگر صرف بارہ دن بعد وہ خاتون قیمتی سامان سمیت فرار ہو گئی۔
پولیس تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ خاتون نے قانونی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے نکاح کیے اور ہر شوہر کے ساتھ چند دن گزارنے کے بعد رات کے اندھیرے میں زیورات اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہو جاتی تھی۔ وشنو شرما سے فرار ہونے کے بعد، انورادھا نے بھوپال پہنچ کر ایک اور شخص سے شادی کرلی۔مزید تفتیش میں پولیس کو انکشاف ہوا کہ انورادھا پہلے اتر پردیش کے مہاراج گنج میں ایک اسپتال میں ملازمت کرتی تھی، جہاں گھریلو جھگڑے کے بعد اس نے اپنا شہر چھوڑا۔ بھوپال آنے کے بعد وہ ایک ایسے گروہ کا حصہ بن گئی جو شادی کے لیے دلہنیں فراہم کرنے والے ایجنٹس کے ذریعے کام کرتا تھا۔ یہ ایجنٹس واٹس ایپ پر دلہنوں کی تصویریں شیئر کر کے مردوں کو شادی پر آمادہ کرتے اور ہر نکاح کے بدلے دو سے پانچ لاکھ روپے تک وصول کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تہہ تک پہنچنے کے لیے تفتیش جاری ہے، اور امکان ہے کہ اس گروہ میں کئی اور لوگ ملوث ہوں۔ انورادھا کے ہاتھوں لٹے مردوں کی فہرست طویل ہے، اور اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے کہ آن لائن شادیاں کس حد تک خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحالیہ جنگ 1971اور 1965سے زیادہ خطرناک تھی، بیرسٹر گوہر حالیہ جنگ 1971اور 1965سے زیادہ خطرناک تھی، بیرسٹر گوہر وزیر ریلوے کا عیدالاضحی پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس22مئی 2025ء عارضی بجلی بندش کا شیڈول تمام آپریشن سرکلز انچارج کل کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے،ترجمان آئیسکو عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج مذہبی لبادے کی آڑ میں دہشتگردی میں ملوث، ویڈیوز سامنے آگئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے، ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔