شادی کے بعد بہو پر نہیں بیٹے پر چیل کی طرح نظر ہوگی، نادیہ جمیل
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ نادیہ جمیل نے بیٹے کی پرورش اور شادی کے بعد بہو سے تعلقات سے متعلق بیان دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
نادیہ جمیل نے ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خوشخبری سُنائی ہے ان کے بیٹے کی آئندہ ماہ بات پکی ہوگی اور اگلے سال بیٹے کی شادی بھی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹے کی شادی کے بعد وہ بہو کے بجائے بیٹے پر چیل کی طرح نظر رکھیں گی تاکہ دیکھ سکیں کہ کہیں وہ کسی کی بیٹی کے ساتھ کوئی حق تلفی تو نہیں کر رہا یا اس کو پرایا محسوس تو نہیں ہونے دے رہا کیونکہ یہ گھر اس کا بھی ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DJ6HruPNkGk/
نادیہ کا کہنا تھا کہ یہ میرا کام ہے کہ میں دیکھوں کہ میرا بیٹا اپنی بیوی کو گھر میں کم تر یا چھوٹا تو محسوس نہیں کروا رہا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ماؤں کا کام ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کی اچھی تربیت کریں اور انہیں آگاہ کریں عورت کی آزادی اس کا حق ہے وہ ایک امانت ہے جو اللہ نے باپ کو دی اور اب آپ کو دی کہ آپ اسے سنبھالو۔
ان کا کہنا تھا کہ شوہر اور بیوی کو اپنا تعلق ایسا بنانا چایئے کہ وہ ایک دوسرے سے رائے مشورے کر کے آگے بڑھیں۔
نادیہ جمیل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین انہیں خوب سراہتے ہوئے ماؤں کو بیٹوں کی اسی طرح پرورش کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نادیہ جمیل بیٹے کی
پڑھیں:
سردار لطیف کھوسہ کی زندگی کا وہ لمحہ جس نے انکی زندگی بدل دی
— فائل فوٹوپاکستانی سینئر وکیل، سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے اپنی زندگی اس غمگین لمحے سے پردہ اُٹھا دیا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔
حال ہی میں سابق گورنر پنجاب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پہلی بار اپنے جواں سال بیٹے کی موت کا المناک واقعہ سنایا۔
دوران انٹرویو جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی زندگی کا غمگین لمحہ کونسا ہے تو انہوں نے اپنے نوجوان بیٹے کی ناگہانی موت کا قصہ سنایا۔
پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری...
انہوں نے اپنے مرحوم بیٹے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو کھو دیا، وہ صرف 16 سال کا تھا، کالج میں پڑھتا تھا۔ ایک حادثے میں اس کا انتقال ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس کے ساتھ ہمیشہ ڈرائیور کو بھیجتے تھے لیکن اس دن اس نے ڈرائیور سے گاڑی خود چلانے کیلئے لے لی اور اس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
سردار لطیف کھوسہ نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 17 دن تک وہ وینٹی لیٹر پر رہا، ملک کے بہترین سرجن اس کے علاج کےلیے موجود تھے لیکن انہوں نے بھی یہی کہا کہ اس کی دماغی طور پر موت ہوگئی ہے، اسے وینٹی لیٹر پر رکھ کر اس کی تکلیف میں اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت وہ اس دنیا سے گیا اس کے بعد مادی چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔
میزبان کے ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ بیٹے کی موت نے زندگی کا نظریہ بدل دیا اس دن احساس ہوگیا کہ کچھ بھی باقی نہیں رہے گا سب ایک نہ ایک دن ختم ہوجائے گا۔