سردار لطیف کھوسہ کی زندگی کا وہ لمحہ جس نے انکی زندگی بدل دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستانی سینئر وکیل، سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے اپنی زندگی اس غمگین لمحے سے پردہ اُٹھا دیا جس نے ان کی زندگی بدل دی۔
حال ہی میں سابق گورنر پنجاب نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پہلی بار اپنے جواں سال بیٹے کی موت کا المناک واقعہ سنایا۔
دوران انٹرویو جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی زندگی کا غمگین لمحہ کونسا ہے تو انہوں نے اپنے نوجوان بیٹے کی ناگہانی موت کا قصہ سنایا۔
پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر چوہدری.
انہوں نے اپنے مرحوم بیٹے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ تھا جب میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کو کھو دیا، وہ صرف 16 سال کا تھا، کالج میں پڑھتا تھا۔ ایک حادثے میں اس کا انتقال ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس کے ساتھ ہمیشہ ڈرائیور کو بھیجتے تھے لیکن اس دن اس نے ڈرائیور سے گاڑی خود چلانے کیلئے لے لی اور اس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
سردار لطیف کھوسہ نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 17 دن تک وہ وینٹی لیٹر پر رہا، ملک کے بہترین سرجن اس کے علاج کےلیے موجود تھے لیکن انہوں نے بھی یہی کہا کہ اس کی دماغی طور پر موت ہوگئی ہے، اسے وینٹی لیٹر پر رکھ کر اس کی تکلیف میں اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت وہ اس دنیا سے گیا اس کے بعد مادی چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔
میزبان کے ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ بیٹے کی موت نے زندگی کا نظریہ بدل دیا اس دن احساس ہوگیا کہ کچھ بھی باقی نہیں رہے گا سب ایک نہ ایک دن ختم ہوجائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی زندگی انہوں نے بیٹے کی کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی اداکارہ کے بیٹے نےبلڈنگ سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
ممبئی میں بھارتی اداکارہ کے بیٹے نے بلند و بالا عمارت کی 49ویں منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پوش علاقے کندیولی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے بدھ کی شام مبینہ طور پر خودکشی کر لی، واقعے سے کچھ دیر قبل اُس کا اپنی ماں سے ٹیوشن جانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔
خودکشی کرنے والے لڑکے کی والدہ ایک معروف ہندی اور گجراتی ٹی وی ڈرامہ اداکارہ ہیں اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بروک ٹاور کی 51ویں منزل پر رہتی ہیں، لڑکا نویں جماعت کا طالب علم اور اداکارہ کا اکلوتا بیٹا تھا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ شام 6 بجے کے قریب پیش آیا، لڑکے کی والدہ نے اسے ٹیوشن جانے کیلئے کہا تھا مگر وہ اس پر تیار نہیں تھا، جس پر ماں بیٹے میں بحث شروع ہوگئی، جس کے بعد لڑکا گھر سے نکل گیا اور عمارت کی 49 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔