Express News:
2025-11-19@06:13:39 GMT

کرکٹ میچ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

 سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ ایک شاندار چھکا لگانے کے فوراً بعد دوسرے اینڈ پر موجود ساتھی کھلاڑی کے ساتھ خوشی منانے جاتا ہے لیکن اچانک پچ پر ہی گر پڑتا ہے۔

گرنے کے بعد ساتھی کھلاڑی اور مخالف ٹیم کے ارکان فوراً مدد کو پہنچے اور اسے فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ہوش میں نہ آ سکا۔ بعد ازاں اسپتال میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ملتا جلتا واقعہ 2024 میں پونے میں بھی پیش آیا تھا، جب 35 سالہ کرکٹر عمران پٹیل دورانِ میچ دل کی تکلیف کے باعث گر کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دل کا دورہ پڑنے سے

پڑھیں:

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں نے روکی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو رکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اُنہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران کہی۔

اوول آفس میں ہونے والی گفتگو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 8 جنگیں روک چکے ہیں، اور مزید کہا کہ ایک اور باقی ہے، جو پوٹن کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازع کو بہت جلد حل کر لیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں ٹرمپ نے عالمی تنازعات میں اپنی انتظامیہ کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے دوران اُن کی مداخلت نے خطے میں ممکنہ جنگ کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ٹرمپ کے اس تازہ بیان نے ایک بار پھر عالمی سیاسی حلقوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کردی ہے، جہاں ان کے اس دعوے پر ماضی میں بھی کئی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے متعدد بار مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا ذکر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بھارت جنگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں نے روکی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا
  • کراچی، کالعدم لشکر جھنگوی کا ٹارگٹ کلر 3 ساتھی دہشتگردوں سمیت گرفتار
  • سیاسی وجوہات کی بنا پر بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی
  • سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری جاری
  • فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد سرغنہ سمیت 15 خوارج ہلاک
  • راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز کے دوران 5,500 اہلکار تعینات
  • نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ
  • کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک  
  • کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک
  • ٹرمپ کی قریبی ساتھی امریکی صدر کا ساتھ چھوڑ گئیں، سبب کیا بنا؟