حماس کے خلاف آپریشن کے دوران غزہ کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں ایک ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے اور دونوں ہی اپنے ساتھیوں کی کوتاہی کے باعث مارے گئے۔

ایک فوجی کے مارے جانے کا پہلا واقعہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اُس وقت پیش آیا جب فوجی ٹیم ایک عمارت میں حماس کے جنگجوؤں کی تلاش میں اندر داخل ہوئی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جیسے ہی اسرائیلی فوج کے اہلکار عمارت میں داخل ہوئے۔ زور دار دھماکا ہوگیا اور عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

اس واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ڈینیلو موکانو کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ملبے سے نکالا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ عمارت میں داخل ہونے سے قبل ڈرون اور بم سونگھنے والے کتے کی مدد سے ابتدائی جانچ بھی کی گئی تھی۔

دوسری جانب غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران ایک اہلکار نے دوسری فوجی ٹیم کے اہلکار کو حملہ آور سمجھ کر فائرنگ کردی۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجی ایک سرنگ کو تباہ کر رہے تھے اور وہاں اسرائیلی فوج کی دوسری ٹیم پہنچ گئی۔

اسرائیلی فوج کی پہلی ٹیم کے ایک اہلکار نے دوسری ٹیم کے اہلکار کو حملہ آور سمجھ کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غلطی سے اپنے ہی ساتھی فوجی کی گولی سے مارے جانے والا اہلکار سارجنٹ 20 سالہ یوسف یہودا چرک تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی اسرائیلی فوج

پڑھیں:

ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک

ایران کے شہر اہواز میں ایک رہائشی عمارت میں گیس کا خوفناک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی اور شدید نقصان پہنچا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

ابھی تک دھماکے کی اصل وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں سڑک کنارے بم دھماکا:افسرسمیت 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
  • غزہ؛ زوردار دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی
  • اسرائیلی فوجی و چینی پروفیسر کے درمیان غیر معمولی تلخ مکالمہ
  • متحدہ عرب امارات اسرائیل کیساتھ اپنے سفارتی تعلقات محدود کر سکتا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ
  • کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • اسرائیلی طیاروں نے دوحہ پر بیلسٹک میزائل بحیرہ احمر سے فائر کیے، امریکی اہلکار
  • ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کا قتل: منصوبہ بندی کے شواہد سامنے آگئے
  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
  • نیتن یاہو سے مارکو روبیو کا تجدید عہد
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک