سرنڈر مودی کی عبرتناک شکست (حصہ اول)
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
پہلگام ڈرامہ پرانے بھارتی منصوبے کا نیا ورجن ہے جس کی آڑ میں مکار، عیار، طاقت کے نشے میں بد مست اور سفاک دشمن انڈیا نے عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان پر حملہ کیا تو اللہ رب العزت نے اپنی قدرتِ کاملہ دے کرگائے کے پجاریوں کو ذلیل وخوار اور کلمہ طیبہ کے نام پر بنے پاکستان کی افواج و قوم کو عزتوں اور رفعتوں سے نوازا۔
طاقت کے نشے اور اپنے ناجائز باپ اسرائیل کی شہہ پر کم ظرف دشمن انڈیا نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات آپریشن "سندور" کے نام سے پاکستان پر بزدلانہ اور سفاکانہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین، جنگی اصول، انسانی اقدار ہر شے کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا، اور ایک آزاد وخود مختار اور ایٹمی قوت پاکستان پر باقاعدہ جنگ مسلط کردی۔ کم ظرف دشمن کی جانب سے مختلف شہروں میں مساجد اور رہائشی علاقوں پرمیزائل حملے کیے گئے۔
ہندوستان نے رات کی تاریکی میں بہاولپور، مرید کے، مظفر آباد، بھمبر، سیالکوٹ، شکرگڑھ میں جو میزائل گرائے ان کی وجہ سے خواتین اورمعصوم بچوں سمیت26 بے گناہ شہری شہید اور46 زخمی ہوئے۔ جس وقت بزدلانہ کارروائیاں کی گئی پاکستان کے عوام سکون کی نیند سو رہے تھے مگر پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے کسی بھی گھٹیا پن کا جواب دینے کے لیے مستعد و تیار تھیں اور جب دشمن نے حملے کے بعد دم دبا کر بھاگنے کی کوشش کی تو مسلح افواج نے اسے گردن سے دبوچ لیا۔
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 رافیل جنگی جہازوں سمیت پانچ طیاروں اور متعدد ڈرونز کو چند منٹوں میں مارگرا کر پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ بھٹنڈہ، سری نگر، جموں اور مختلف علاقوں میں بھارتی طیاروں کو دم دباکر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
وہ رافیل طیارے جسے ہندوستانی اپنا غرور مانتے تھے پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے اسے خاک میں ملا کر رکھ دیا۔ افواج پاکستان کے غازیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پلک جھپکتے ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر، ایک بٹالین ہیڈ کوارٹر اور کئی پوسٹیں تباہ کر دیں۔لائن آف کنٹرول کے جورا سیکٹر میں پاک فوج کی پیش قدمی پر بھارتی فوجیوں نے سفید پرچم لہرایا اور شکست تسلیم کرکے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔
پاک فضائیہ کی یہ ناقابل یقین و ناقابل شکست دفاعی کارروائیاں تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں، شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کی تباہی اور طویل ترین فضائی جھڑپ میں ناقابل تسخیر و ناقابل شکست پاک فضائیہ عالمی افواج کے لیے کیس اسٹڈی بن گئی۔ بین الاقوامی بالخصوص مغربی میڈیا ببانگ دہل یہ بات کر رہا ہے کہ چینی ساختہ پاکستانی جیٹس اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل لڑاکا طیاروں کے درمیان فضائی جھڑپ کا قریب سے جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ذریعے افواج معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی جو مستقبل کے تنازعات میں برتری فراہم کرسکتی ہیں۔
پاک فوج کے شیردل جوانوں سے خوفزدہ بزدل بھارتی افواج نے اپنے پنجاب کے مختلف شہروں پر خود ہی حملے کرکے ان کا الزام پاکستان پر عائد کردیا اور بھارتی گودی میڈیا نے اس پلان کو لے کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا وار شروع کرکے دن بھر جھوٹی اوربے بنیاد خبریں سنا کر سکھوں کے ذہنوں میں پاکستان کے خلاف زہر بھرتے رہے، اس غلیظ اور بدبودار مہم کا مقصد جہاں پاکستان کو بدنام کرنا تھا وہاں بھارتی پنجاب کے وارث اور دعویدار سکھوں کو پاکستان کے خلاف بھڑکانا تھا لیکن اس پروپیگنڈا مہم کو آج کل ہر دل عزیز ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں اڑا کر رکھ دیا جب انھوں نے واضح طور پر ان حملوں کی تردید کردی اور مودی سرکار کو دوٹوک پیغام دیا کہ ابھی تک پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب مین صرف دفاعی حکمت عملی اپنائی ہے، ابھی اس کھلی جارحیت کا جواب دینا باقی ہے، اس کا جواب کب اور کہاں دینا ہے یہ ہم طے کریں گے اور جب ہم جواب دیں گے تو دنیا دیکھے گی۔ پھر وہ وقت بھی آیا جب پاکستان نے ہندوستانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیاچشم فلک نے ناصرف اس بھرپور جواب کو دیکھا بلکہ ہندوستان کی چیخیں بھی سنیں۔
10 مئی کو پاکستان کے مسلح افواج کے ابابیلوں نے اپنے نڈر اور مجاہد حافظ قرآن سپہ سالار کی امامت میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد نعرہ تکبیر کے فلگ شگاف نعروں سے دشمن کے خلاف آپریشن "بنیان مرصوص" کا آغاز کرتے ہوئے بھارت پر فتح ون میزائل فائر داغ کر پہلے سے خوفزدہ دشمن کو ہلا کر رکھ دیا۔پاک مسلح افواج کے ابابیلوں نے ہندوستان میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو نیست و نابود کر کے صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔
سوشل میڈیا پر کچھ ناعاقبت اندیش اپنی جہالت اور ملک دشمنی میں "بنیان المرصوص" کے نام کا مذاق اڑا کر اپنے اندر کی خباثت کو ظاہر کر رہے ہیں مگر ان کو پتہ نہیں کہ یہ نام ایک حافظ قرآن سپہ سالار نے سوچ سمجھ کر پوری ایمانی قوت کے ساتھ رکھا ہے جسکا مطلب "سیسہ پلائی ہوئی دیوار" اور یہ نام انھوں نے سوچ سمجھ اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے رکھا اور ثابت کر دکھایا کہ مسلح افواج اور پوری پاکستانی قوم ہندوستان کی شیطانیت کے سامنے پر عزم اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے، پاکستانیوں کے جذبے جوان اور ایمان تازہ ہیں۔ ہر محب وطن پاکستانی کی خواہش تھی کہ جارح دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے اور اپنی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے افواج پاکستان نے وہ دندان شکن جواب دیا کہ دنیا کو حیران اور ہندوستان کو پریشان کر دیا۔
پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں S-400 سسٹم تباہ کردیا ہے۔ جس کی مالیت لگ بھگ 1.
سائبر اٹیک کے ذریعے ہندوستان کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کردیا، جس سے پورے بھارت میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ اڑا دیا گیا ہے۔2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کرلیے۔ ان تمام بیسز سے جہاں سے پاکستان کے عوام، مساجد و دیگر مقامات پر حملے کیے گئے تھے، ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ ہندوستانی حملے میں جو پاکستانی بچے شہید ہوئے تھے پاکستان نے ان کے نام میزائلوں پر لکھ کر ہندوستان پر پھینکے اور تباہی مچا دی۔ بھارت کے دارالحکومت دلی میں پاکستان ڈورنز کی پروازیں جاری ہیں، جس کے باعث وہاں خوف و ہراس پھیل گیا اور افراتفری پھیل گئی۔ راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلی جینس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج نے نئی دہلی میں بھی کچھ اہداف کو نشانہ بنایا۔
ہمیں ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ پاکستان پر جارحیت میں صرف ہندوستان ملوث نہیں، یہ ہندوستان، اسرائیل اور امریکا کا ٹرایئکا کا پروجیکٹ تھا جس میں بھارت پیادہ، اسرائیل ماسٹر مائنڈ اور امریکا پشتی بان تھا۔ ان تینوں کے علاوہ دیگر پاکستان دشمن قوتوں کی آشیر باد بھی حاصل تھی، کیونکہ پاکستان میں مسلسل گرائے جانے والے ڈرون اسرائیلی ساختہ ہیں، یہ ڈرون Heron MK 2 ہے، جو 35 ہزار میٹر بلند ہوتا ہے۔ اس کو اینٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کا انجن UAV Engines LTD بناتے ہیں جو برطانوی کمپنی ہے، آج تک یہ ڈرون کوئی نہیں گرا سکا۔ مگر عزت دینے والے رب العالمین نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو اسے گرانے کا اعزاز بخشا۔ پاکستان کے مسلح افواج نے 10 مئی 2025 پر جو کچھ کیا اس نے پوری دنیا میں پاکستان کی حیثیت بدل ڈالی۔ (جاری ہے)
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں پاکستان بھی تباہ کر پاکستان کے پاکستان نے پاکستان پر پاک فضائیہ مسلح افواج کرتے ہوئے کے خلاف میں پاک دیا گیا کے نام کر دیا
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔