اقوام متحدہ کی بڑی کارروائی، غزہ میں پہلی بار 90 امدادی ٹرک داخل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
غزہ: اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں کئی ہفتوں بعد پہلی بار 90 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان روانہ کیا گیا ہے۔ یہ امداد کرم شالوم کراسنگ سے جمع کی گئی اور بدھ کے روز غزہ میں داخل کی گئی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جزوی اجازت ملنے کے تین دن بعد یہ امداد بھیجی گئی ہے۔
غزہ میں مارچ کے بعد یہ پہلی امدادی ترسیل ہے، جہاں انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور لاکھوں افراد خوراک، پانی اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اقوام متحدہ ادارے یونیسف کی خضدار اسکول بس حملے کی مذمت
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ بچے کسی صورت میں تشدد کا نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔
یونیسف کی چیف آف ایڈوکیسی اینڈ کمیونی کیشنز کیرن ریڈی نے کہا کہ ہم اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بچے کے لیے اسکول جانا کبھی بھی خطرناک عمل نہیں ہونا چاہیے، افسوس کی بات ہے پاکستان میں بہت سے بچوں کےلیے یہی تلخ حقیقت بن چکی ہے۔
یونیسف ترجمان نے مزید کہا کہ آج خضدار میں اسکول جانے والے بچوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان معصوم بچوں کی زندگیاں، خواب اور مستقبل تباہ ہو گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بس بہت ہو چکا یہ المناک تشدد اور بے معنی تکلیف ختم ہونی چاہیے، بچے کسی بھی صورت میں تشدد کا نشانہ نہیں بننے چاہئیں۔