ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم اورانسانی اسمگلرگرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر محمد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کر لیا۔ملزم سعید سنیارا جون 2023 میں یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، کشتی حادثے میں 300 پاکستانیوں سمیت 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023 میں حادثہ پیش آیا تھا ۔واضح رہے کہ سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو پولیس نےگرفتار کرلیا
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا۔پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکا نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، جیو نیوز نے ہراسگی کی فوٹیج بھی حاصل کر لی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون بچے کے ساتھ گلی میں گھر کی طرف آرہی ہے کہ ایک اوباش نے اُس پر آوازیں کسیں اور پھر اسےدبوچنے کی کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کے بجائے اس کا شوہر باہر نکلا تو اوباش نے دوڑ لگادی۔نائجیرین خاتون کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے سیف سٹیز اور سی سی ٹی وی کی مدد سے حسن نامی ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس حراست میں ملزم آئی ایم سوری کی رَٹ لگاتا رہا۔ملزم کی بروقت گرفتاری پر غیر ملکی خاتون نے پولیس اور پاکستانی قوم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مضبوط چالان بنایا جائےگا۔