کیا جاپان میں تباہی آنے والی ہے؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی پیشگوئی نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز

ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔

ریو تاتسوکی کو جاپان کی ’’ نئی بابا وانگا‘‘ کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔

اب ان کی نئی کتاب “دی فیوچر آئی سا” کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر میں ایک بڑا زلزلہ اور سونامی آ سکتا ہے، جو 2011 کے تباہ کن سونامی سے تین گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔

اس پیشگوئی کے بعد ہانگ کانگ کی ایک مشہور ٹریول ایجنسی WWPKG کے مطابق، جاپان جانے والے سیاحوں میں 50 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سیاحوں میں خوف، اضطراب اور سونامی جیسے خطرات کے خدشے نے سفری رجحانات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اگرچہ جاپانی حکام نے تاتسوکی کی پیشگوئی کو تسلیم نہیں کیا، تاہم چینی سفارتخانے نے اپریل 2025 میں جاپان میں موجود اپنے شہریوں کو قدرتی آفات کے خلاف ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس سے خدشات میں مزید اضافہ ہوا۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ موضوع #July2025Prediction کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ کر رہا ہے، جہاں کچھ لوگ اس پیشگوئی کو سنجیدہ لے رہے ہیں اور کچھ محض ایک اتفاق قرار دے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے، ترجمان پاک فوج غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید، یہودی آبادکاروں کی مسجد جلانے کی کوشش واشنگٹن میں فائرنگ سے خاتون سمیت اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک، ایک مشتبہ شخص گرفتار عالمی دباؤ کام آگیا، اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں عارضی جنگ بندی پر آمادہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہرا دیا جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام، بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج بھارت کے سینئر صحافی مودی حکومت پر برس پڑے، پاکستان سے جنگ میں نقصانات کا اعتراف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

گرنیوالی عمارت کے امدادی کاموں میں رش کے باعث دشواری ہوئی: ایس ایس پی سٹی عارف عزیز

—جنگ فوٹو

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ لیاری کراچی میں گرنے والی عمارت کے امدادی کاموں میں لوگوں کے رش کے باعث بہت دشواری کا سامنا رہا۔

کراچی میں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری طور پر جو مشینری ارینج کر کے لا سکتے تھے وہ لائے۔

لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ہوئی تباہی کے مناظر

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بار بار لوگوں پر لاٹھی چارج کرنا پڑ رہا تھا، ایمبولینسز کا راستہ بھی بلاک ہو رہا ہے، جب تک یہ آپریشن مکمل نہیں ہو گا ہم موجود رہیں گے۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ آئی جی سندھ کے واضح احکامات ہمارے پاس تحریری طور پر ہیں، پولیس زمینوں کے معاملات اور غیر قانونی تعمیرات سے بالکل دور ہے۔

عارف عزیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو عمارتیں لیاری میں مخدوش قرار دی گئی ہیں انہیں پولیس ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ خالی کرائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل کی تباہی کے بعد چین نے بھی بڑا سرپرائز دے دیا
  • جڑواں شہروں سمیت دیگر شہروں موسلادھار بارش، کئی مقامات پر تباہی، مزید بارشوں کی پیشگوئی
  • جنوب مغربی جاپان میں 5.4شدت کا ایک او ر زلزلہ
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 24 افراد ہلاک
  • حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کا عرس آخری مراحل میں داخل
  • جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟
  • جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟
  • جاپان : زلزلے سے متاثرہ جزیرے سے شہریوں کا انخلا
  • گرنیوالی عمارت کے امدادی کاموں میں رش کے باعث دشواری ہوئی: ایس ایس پی سٹی عارف عزیز
  • ٹی ریکس دوڑ: امریکا سے جاپان تک مقبول ہونے والا انوکھا تفریحی ایونٹ