اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلیمنیٹر سے قبل بڑا جھٹکا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلیمنیٹر سے قبل جھٹکا، اسٹار انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کا ساتھ دستیاب نہیں ہوگا۔
پی ایس ایل 10 کے ایلیمنیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے اسٹار بیٹر ایلکس ہیلز کو وطن واپس لوٹنا ہے وہ آئندہ میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق انگلش بیٹر ایلکس ہیلز صرف دو میچز کے لیے پاکستان آئے تھے، نجی مصروفیات کے باعث ہیلز کو واپس لوٹنا ہے۔واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان سپر لیگ 10 کے میچز ملتوی کردیئے گئے تھے، حالات معمول پر آنے کے بعد ایونٹ کا 17 مئی سے دوبارہ آغاز ہوا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز کی عدم دستیابی پر جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کے باعث ایلکس ہیلز بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، ایلکس ہیلز 18 مئی کے بعد ذاتی مصروفیت کے باعث اسپین روانہ ہو رہے ہیں، ایلکس ہیلز اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کیلئے اسپین جا رہے ہیں۔
فرنچائز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایلکس ہیلز کے درمیان یہ بات معاہدے کے وقت طے ہو گئی تھی، ایلکس ہیلز ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہیں گےایلکس ہیلز نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میرے لیے فیملی کی طرح ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، اس سیزن ٹیم کا دوبارہ حصہ بننا بہترین تجربہ تھا، پلے آف کیلئے ٹیم کو نیک خواہشات، اسپین سے ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ کے باعث
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کے لیے رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئی سی سی پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی متفقہ حل تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا باقاعدہ مطالبہ کیا ہے، اور آئی سی سی کی جانب سے اس پر آج جواب دیے جانے کی توقع ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز میں شامل نہ کرنے کا آپشن موجود ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق، پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ اگر پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو وہ میچز کھیلنے سے انکار کر سکتا ہے۔ تاہم آئی سی سی نے تاحال پاکستان کے خط کا باضابطہ جواب نہیں دیا۔
اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔