چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،پبلک لائبریری کے قیام پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،پبلک لائبریری کے قیام پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ ،ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں شہریوں کے لیے ایف نائن پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری ، سیاحت سے متعلقہ منصوبوں کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں پبلک لائبریری کے قیام کے حوالے سے ڈیزائن اور متعلقہ سہولیات پر بریفنگ دی گئی ۔
چیئرمین سی ڈی اے نے پبلک لائبریری کے ڈیزائن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد شہر میں انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک لائبریری اور تمام ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ لیس قیام عمل میں لایا جائے، پبلک لائبریری کو تمام جدید سہولیات سے مزین کیا جائے تاکہ لائبریری آنے والے شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔چیئرمین سی ڈی اے نے لائبریری کے ڈیزائن میں ڈیجیٹل اور ای لائبریری کی تمام سہولیات میسر کرنے اور پبلک لائبریری کو قومی اور بین الاقوامی لائبریریوں سے ڈیجیٹلی منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے پبلک لائبریری کی ممبر شپ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بین الاقوامی معیار کے مطابق لائبریری کی تعمیر کا قیام عمل میں لایا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک لائبریری میں بچوں کو مطالعہ کے ساتھ پلے ایریا اور تفریحی سہولیات بھی میسر کی جائیں گی، پبلک لائبریری میں ڈیجیٹل انڈیکس، سوشل زون اور کو-ورکنگ سپیسز کی سہولیات بھی ہونگی،پبلک لائبریری میں مختلف ایونٹس کے انعقاد کے لئے کانفرنس ہالز کی جگہ بھی ہوگی، پبلک لائبریری میں پانچ لاکھ سے زائد کتابیں رکھنے کی گنجائش ہوگی۔چیئرمین سی ڈی اے نے پبلک لائبریری میں جدید ترین ریسرچ سینٹر اور لیب کی سہولیات بھی تعمیر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ نرسری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام جاری ہے۔اجلاس میں سیاحت سے متعلق منصوبے میں ایف نائن پارک میں تھیم پارک اور سفاری پارک کی تعمیر کے اور گالف کلب کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، جاری اصلاحات پر اطمینان کا اظہار وزیراعظم سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، جاری اصلاحات پر اطمینان کا اظہار بانی پی ٹی آئی پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں، عظمی بخاری میرے خلاف سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی ٹی اے کی وضاحت برطانوی سفارتی اہلکار کی اڈیالہ جیل آمد، اسیر شہری علی حسن سے ملاقات مریم نواز سمیت پورے شریف خاندان کا بھی پولی گراف ٹیسٹ کرایا جائے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ ایک جماعت نے9مئی کو جو کچھ کیا، وہی سب دہشتگرد بھی کرتے ہیں، مریم نوازCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پبلک لائبریری میں پبلک لائبریری کے چیئرمین سی ڈی اے تبادلہ خیال کے حوالے سے اسلام آباد اجلاس میں کے قیام
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔