(کے ایم سی ) ہسپتالوں میں سہولیات نا پید،37 کروڑ کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
مریضوں کے علاج کے لئے مکمل بجٹ استعمال نہیں کیا جاسکا ، بہتر انتظامات سے عدم توجہی برقرار ہے
سوبھراج میٹرنٹی، اسپینسر آئی اور سرفراز رفیقی ہسپتال میں ایم ایس کو آگاہی ،ذمہ داران کا تعین کریں، حکم
کے ایم سی اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے باوجود 37 کروڑ روپے کی بجٹ استعمال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایم ایس نے کے ایم سی کے فنانشل ایڈوائزر کو ذمیدار قرار دے دیا۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت سوبھراج میٹرنٹی اسپتال، اسپینسر آئی اسپتال اور سرفراز رفیقی شہید اسپتال کے لئے مالی سال 20-2019، 22-2021 کے دوران 53 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے، کراچی کی اسپتالوں کو کروڑوں روپے کی بجٹ ادویات کی خریداری، ریڈیالوجی فلمس اور دیگر اخراجات کے لئے دی گئی لیکن اسپتالوں کی انتظامیہ مریضوں کے علاج کے لئے مکمل بجٹ استعمال نہیں کر سکی اور 37 کروڑ 20 لاکھ روپے لیپس ہو گئے، حالانکہ اسپتالوں کی انتظامیہ کے پاس موقع تھا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت مطلوبہ عملہ بھرتی کرتی یا پھر اسپتالوں کی ناکارہ مشینری کو ٹھیک کرواتی لیکن انتظامیہ اسپتالوں کی بہتری کے لئے اقدامات نہیں کر سکی۔ اعلی حکام نے تینوں اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹس کو آگاہ کیا جس پر تینوں ایم ایس نے دعویٰ کیا کہ کراچی میونسپل کارپوریشن کے فنانشل ایڈوائزر بجٹ کے تمام معاملات کے ذمیدار ہیں، جبکہ بجٹ میں کمی کے باعث ادویات کی خریداری، آلات کی خریداری اور خستہ حال عمارتوں کی تعمیر نہیں ہو سکی۔ اعلی حکام نے سفارش کی ہے کہ ذمیدار افسران کا تعین کیا جائے۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اسپتالوں کی کے لئے
پڑھیں:
ناظم آباد ٹاؤن میں محرم پرخصوصی انتظامات‘ صفائی مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے بابرکت ایام کی مناسبت سے ناظم آباد کی تمام یوسیزمیں صفائی ستھرائی اور لائٹس کے خصوصی انتظامات کیے جا چکے ہیں۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے سینی ٹیشن،الیکٹریکل اور پارکس ڈیپارٹمینٹ کو خاص ہدایت دی ہے کہ عزادارانِ امام حسین? کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے مذہبی رسومات اطمینان و سکون کے ساتھ ادا کر سکیں۔ ناظم آباد ٹاؤن میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی گزرگاہوں کی خصوصی صفائی ستھرائی کے کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد کی زیر نگرانی مسجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی، چونے کے چھڑکاو، جراثیم کش ادویات کے اسپرے بھی کیا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ محکمے کی جانب سے روشنی کے ناکافی انتظامات والے مقامات پر فوری طور پر اضافی لائٹس لگا دی گئی ہیں،تمام مکاتب ِ فکر کی خدمت بلا تفریق سر انجام دے رہے ہیں عزا داران حسین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا گیا ہے۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے مزیدکہا ہے کہ تمام افسران اور عملہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی سے گریزکریں اور عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔وائس چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن محمد نعمان صدیقی نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں پر روشنی، صفائی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ عزاداروں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ناظم آباد ٹاؤن کی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور چیئرمین کی ہدایت پر تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جا رہے ہیں۔